ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 131 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 131

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳۱ جلد پنجم ایک ہزار برس کا ہوتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ مسیح موعود چھٹے ہزار میں ہوگا ۔ بلا تاریخ بہترین دعا بهترین دعا وہ ہوتی ہے جو جامع ہو تمام خیروں کی اور مانع ہو تمام مضرات کی ۔ اس لیے انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی دعا میں آدم لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کل منعم علیہم لوگوں کے انعامات کے حصول کی دعا ہے اور غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں سے ہرقسم کی مضرتوں سے بچنے کی دعا ہے۔ چونکہ مغضوب سے مراد یہود اور ضالین سے مراد نصاری بالا تفاق ہیں تو اس دعا کی تعلیم کا منشا صاف ہے کہ یہودیوں نے جیسے بے جا عداوت کی تھی مسیح موعود کے زمانہ میں مولوی لوگ بھی ویسا ہی کریں گے اور حدیثیں اس کی تائید کرتی ہیں یہاں تک کہ وہ یہودیوں کے قدم بہ قدم چلیں گے۔ بلا تاریخ أَيَّدُنُهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (البقرۃ: ۲۵۴) میں مسیح کی کوئی روح القدس کے فرزند خصوصیت نہیں ہے روح القدس کے فرزند تمام وہ سعادتمند اور راستباز ہیں جن کی نسبت اِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطن (الحجر : ۴۳) وارد ہے قرآن کریم سے دو قسم کی مخلوق ثابت ہوتی ہے اول وہ جو روح القدس کے فرزند ہیں دوسرے وہ جو شیطان کے فرزند ہیں پس اس میں مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ بلا تاریخ ہمارا ایمان یہی ہے کہ دوزخ میں ایک عرصہ تک آدمی رہے گا پھر نکل آئے دوزخ دائمی نہیں گا۔ گویا جن کی اصلاح نبوت سے نہیں ہو سکی ان کی اصلاح دوزخ کرے ا یہ ملفوظات بھی الحکم میں بلا تاریخ شذرات کی صورت میں درج ہیں ۔ ( مرتب )