ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 116 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 116

ملفوظات حضرت مسیح موعود ١١٦ جلد پنجم دوسرے محمدی صفات کی کیونکہ مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مُراد یہود اور الضالین سے مراد نصاری ہیں جب یہود نے شرارت کی تھی تو حضرت عیسی ان کے واسطے آئے تھے جب نصاری کی شرارت زیادہ بڑھ گئی تو آنحضرت تشریف آور ہوئے تھے اور یہاں خدا تعالیٰ نے دونوں کا فتنہ جمع کیا اندرونی یہود اور بیرونی نصاری جن کے لیے آنے والا بھی آنحضرت کا کامل بروز اور حضرت عیسی کا پورا نقشہ ہونا چاہیے تھا۔ حکم کے سامنے کسی کی پیش ہی کیا جاتی ہے اور اس سے ان کی بحث ہی کیا۔ یہ زمینی حکم کا مقام وہ آسانی سینا قابل محض وہ ہر وقت خداسے تعلیم پاتا۔ لوگ ہمیں رطب و یابس احادیث اور اقوال کا انبار پیش کر کے ہرانا چاہتے ہیں مگر یہ کیا کریں ہمیں تو تیس سال ہوئے کہ خود خدا ہر وقت تازہ الہامات سے خبر دیتا ہے کہ یہ امر حق ہے جو تو لایا ہے تیرے مخالف ناحق پر ہیں ہم اب کیا کریں ان لوگوں کی مانیں یا آسمان سے خدا کی مانیں۔ سوچنے والے کے واسطے کافی ہے کہ صدی کا سر بھی گزر گیا ہے اور تیرھویں صدی تو اسلام کے واسطے سخت منحوس صدی تھی ہزاروں مرتد ہو گئے یہود خصلت بنے اور جو ظاہر میں مرتد نہیں اگر بار یک نظر سے دیکھا جاوے تو وہ بھی مرتد ہیں ان کے رگ وریشے میں دجال نے اپنا تسلط کیا ہوا ہے پوشاک تک ان کی بدل گئی ہے تو دل ہی نہ بدلے ہوں گے۔ صرف بعض خوف سے یا بعض اور وجوہات سے اظہار نہیں کرتے ورنہ ہیں وہ بھی مرتد اپنے دین کی خبر نہ ہوئی دوسروں کے زیر اثر ہوئے تو اب ارتداد میں گسر ہی کون سی باقی رہ گئی اگر اب بھی ان کا مہدی اور مسیح نہیں آیا تو کب آئے گا؟ جب اسلام کا نام ہی دنیا سے اٹھ جاوے گا اور یہ بیڑا ہی غرق ہو جاوے گا۔ افسوس کہ قوم آنکھیں بند کئے پڑی ہے اور اسے اپنی حالت سے بھی خبر نہیں ۔ فقط ! الحکم جلدے نمبر ۱۸ مورخہ ۱۷ رمئی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲