ملفوظات (جلد 4) — Page 72
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۲ جلد چهارم اس میں آگئے ہیں۔ خدا کی قدرت ہے۔ دیر کا باعث ایک یہ ہو جاتا ہے کہ لغات جو دل میں آتے ہیں پھر ان کو کتب لغت میں دیکھنا پڑتا ہے۔ میرا دل اس وقت گواہی دیتا ہے کہ اندر فرشتہ بول رہا ہے۔ جب محمد علی صاحب لکھتے ہوں گے تو ان کا بھی ایسا ہی حال ہوگا کیونکہ وہ بھی ہماری تائید میں ہی ہے۔ رات آدھی رات جب تک مضمون ختم نہ ہوئے جاگتا رہوں گا۔ لے ۱۴ جنوری ۱۹۰۳ء بروز چهارشنبه ( بوقت فجر ) حضرت اقدس نے تشریف لا کر فرمایا کہ میں کتاب تو ختم کر چکا ہوں ۔ رات آدھی رات تک بیٹھا رہا۔ نیت تو ساری رات کی تھی مگر کام جلدی ہی ہو گیا۔ اس لئے سو رہا۔ اس کا نام مواہب الرحمن رکھا ہے۔ ( بوقت ظهر ) ایک سقا کی وفات ایک سقہ جو کہ حضرت اقدس کے ہاں وفات اور اس پر الہام کا انطباق پانی بھرا کرتا تھا وہ ایک ناگہانی موت سے مر گیا۔ اور اسی دن اس کی شادی تھی ۔ اس کی موت پر آپ نے فرمایا کہ مجھے خیال آیا کہ قُتِلَ خَيْبَةً وَزِيدَ هَيْبَةً جو وحی ہوئی تھی وہ اسی کی طرف اشارہ ہے۔ کے ۱۵ جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه (بوقت فجر ) خدا کے برگزیده مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا کے کام کے لئے جاگنا جہاد ہے آکر فرمایا کہ رات تین بجے تک جاگتا رہا تو کا پیاں اور پروف صحیح ہوئے ۔ مولوی عبدالکریم صاحب کی ل البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹ البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخه ۲۰ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۳۴