ملفوظات (جلد 4) — Page 71
ملفوظات حضرت مسیح موعود ال جلد چهارم دھمکیاں دی ہیں اور کچھ آدمی جو بیعت میں داخل تھے ان کو بہکا کر بیعت سے تو بہ کروائی ہے۔ مولوی صاحب نے درخواست کی ہے کہ دعا کی جاوے کہ خدا ان کو نیچا دکھاوے۔ فرمایا کہ مرتد ہونا یہ بھی ایک سنت اللہ ہے۔ موسیٰ کے وقت میں بھی مرتد ہوئے۔ آنحضرت کے وقت بھی مرتد ہوئے اور عیسی کے وقت کا تو ارتداد ہی عجیب ہے۔ خدا کا وعدہ ہے کہ اگر ایک جائے گا تو وہ اس کے بدلے میں ایک جماعت دے دے گا۔ چونکہ آج کل رات دن ایک عربی کتاب برائے تبلیغ زیر طبع مواہب الرحمن کی اشاعت ہے اور اس کے پروف وغیرہ دیکھے جانے میں صرف اس لئے کمال احتیاط سے کام لیا جاتا ہے کہ فرقہ مولویوں نے اب ہر ایک قسم کی بددیانتی غلط بیانی کو حضرت میرزا صاحب کے مقابلے میں جائز رکھا ہوا ہے۔ پروف کی صحت پر فرمایا کہ ان لوگوں کو کیا علم ہے کہ ہم کس طرح راتوں کو کام کر کر کے کتابیں چھپواتے ہیں اور پھر اگر پریس مین کی ذراسی غلطی رہ جاوے تو ان لوگوں کو اعتراض کا موقع مل جاتا ہے حالانکہ خود محمد حسین نے میرے سامنے ایک دفعہ اشاعت السنہ کی چھپوائی پر اعتراف کیا کہ ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ لیکن اب ان لوگوں کی حالت مسخ شدہ ہے کہاں سے کہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔ ( بوقت ظهر ) قبل از نماز حضرت اقدس نے سید فضل شاہ صاحب کو کمرہ گرم کرنے کے متعلق ہدایت یہ کہا کہ آپ کا کمرہ بہت تاریک رہتا ہے اور اس میں تم بھی زیادہ معلوم ہوتی ہے۔ آج کل وبائی دن ہیں۔ رعایت اسباب کے لحاظ سے ضروری ہے کہ وہاں آگ وغیرہ جلا کر مکان گرم کر لیا کریں۔ ( بوقت مغرب ) اس وقت حضرت از اس وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو کتاب زیر طبع کی نسبت کتاب مواہب الرحمن فرمایا کہ امید ہے کہ یہ معجزہ کی طرح پھرے گی اور دلوں میں داخل ہوگی ۔ اول و آخر کے سب مسائل