ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 360 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 360

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۶۰ جلد چهارم از صفحه نمبر ۱۱۶ الملد ۱۵۹ ۱۶۱ ۱۷۶ ۲۰۱ ۲۱۶ ۲۱۷ ۲۱۹ ۲۲۳ ۲۲۸ ۲۳۴ ۲۳۶ ۲۶۳ ۲۷۳ ترجمه فارسی آسمان نشان برساتا ہے اور زمیں الوقت کہتی ہے میری تائید میں یہ دو گواہ کھڑے ہیں۔ جو ہونا ہے سو ہو جائے ہم کشتی پانی میں ڈالتے ہیں۔ ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے، اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ علم سے مراد یقین ہے۔ ظن کو علم نہیں کہتے۔ یہ ظن کی پیروی کرتے ہیں۔ ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے، اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ آنا اپنے ارادے سے ہوتا ہے اور جانا اجازت سے۔ تو دوستوں کو کہاں محروم رکھے گا تو جو دشمنوں کا بھی دھیان رکھتا ہے۔ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔ خدا کے بندے خدا تو نہیں ہوتے لیکن خدا سے جدا بھی نہیں ہوتے ۔ وہ معجزہ جو کسی ولی کے متعلق سنا جائے وہ معجزہ اس نبی کا ہے جس کا وہ ولی پیروکار ہے۔ کیا ہی اچھی بات کہی کہ کوتاہ دست وہ ہے جس نے رات کو توبہ کی اور صبح کے وقت توڑ دی۔ جو زیادہ واقف ہیں وہی زیادہ ڈرتے ہیں ۔ خدا تجھے دیر تک سلامت رکھے گا۔ دنیا کے کام کسی نے پورے نہیں کئے جو کچھ لیتا ہے تھوڑا لیتا ہے۔ جو شخص تجھے پہچان لے وہ اپنی جان کو کیا کرے۔ اولاد، اہل وعیال اور خاندان کو کیا کرے؟