ملفوظات (جلد 4) — Page 339
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۳۹ جلد چهارم لعنتی ہے وہ دل جو خیال کرتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کی تعریفوں سے پھولتے تھے وہ ان کو مردہ کیڑے کی طرح خیال کرتے تھے۔ مدح وہی ہوتی ہے جو خدا آسمان سے کرے۔ یہ لوگ محبت ذاتی میں غرق ہوتے ہیں ان کو دنیا کی مدح وثنا کی پروا نہیں ہوتی ۔ تو یہ مقام ایسا ہوتا ہے کہ خدا آسمان اور عرش سے ان کی تعریف اور مدح کرتا ہے۔ سنو ! ہماری یہ باتیں اس واسطے نہیں کہ ہم کسی کے ایمان توفیق سب اللہ تعالیٰ کو ہی ہے کو کچھ بڑھا سکتے ہیں یاکسی کے دل میں کچھ ڈال سکتے ہیں نہیں ہم کسی کے ایمان کو ایک جو بھر بھی زیادہ نہیں کر سکتے ۔ لے ہم صرف اس واسطے کہتے ہیں کہ تم اتنے جمع ہو شاید ہے کہ کسی کے دل کو کوئی بات پکڑ لے اور اس کی اصلاح ہو جاوے۔ توفیق تو سب اللہ ہی کو ہے خدا تعالیٰ قادر ہے کہ کسی کے دل میں ایمان کی حقیقی جڑ لگا دے اور پھر اسے اس کے ثمرات کھلاوے یا کسی کو اس کی بدی کی وجہ سے قہر کی آگ سے ہلاک کرے۔ پس دعا ہی کرنی چاہیے تا اس کی توفیق شامل انسان ہو۔ کے ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء ( بوقت سیر ) آریہ مذہب کی نسبت فرمایا کہ مذہب کی جڑ خدا شناسی ہے اور اس سے کمتر درجہ یہ کہ باہمی تعلق پاکیزگی کے ہوں سو یہ دونوں باتیں گری ہوئی ہیں ۔ سے در بار شام ) طاعون کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسباب پر بھروسا نہ کریں اصل میں لوگ اس کے حقیقی علاج کی طرف سے تو بالکل نافل ل البدر سے ۔ ”سب توفیق خدا سے ہے جب تک وہ نہ توفیق دے ہم ایک جو تک نہیں بڑھا سکتے۔“ البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۴) الحکم جلد ۷ نمبر ۱۲ مورخه ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ صفحه ۴ تا ۷ سے البدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخه ۳ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۸۴