ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 326 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 326

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲۶ جلد چهارم ہے وہ کہتا ہے کہ بس اب گئی اب نہیں آئے گی ۔ اومیاں ! ایسا ہمیشہ ہی ہوا کرتا ہے کہ بیماریاں آتی ہیں چار دن رہ کر چلی جاتی ہیں مگر خدا کی باریک تدابیر سے وہ نا واقف ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ وہ مہلت دیتا ہے کہ بھلا ابھی ان میں کچھ صلاحیت اور تقویٰ اور خوف بھی پیدا ہوا ہے یا نہیں ۔ اس طاعون کا پچھلا تجربہ بتاتا ہے کہ ایک ایک دورہ ستر ستر سال کا ہوا کرتا ہے اس سے تو جنگل کے جانوروں نے بھی پناہ مانگی ہے۔ جب انسانوں کو ختم کر چکتی ہے تو اس جنگل کے حیوانوں اور درندوں کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ ایسے وقتوں میں خدا تعالیٰ بچا لیتا ہے ان لوگوں کو جو ان مصائب اور عذابوں کے نازل ہونے سے پہلے اپنے آپ کی اصلاح کرتے اور دوسروں سے عبرت پکڑتے ہیں۔ خدا تعالیٰ ان کی حفاظت خود کرتا ہے عذابوں اور شدائد کے وقتوں میں جو آرام اور عیش کے وقت میں اس سے ڈرتے اور پناہ مانگتے ہیں مگر جب عذاب کسی پر نازل ہو جاوے تب تو یہ بھی قبول نہیں ہوتی ۔ پس اب موقع ہے کہ تم خدا کے سامنے اپنے آپ کو درست کر لو اور اپنے آپ کو درست کر لو اس کے فرائض کی بجا آوری میں کی نہ کرو۔ خلق اللہ سے کبھی بھی خیانت، ظلم ، بد خلقی ، تر شروئی ، ایذا دہی سے پیش نہ آؤ۔ کسی کی حق تلفی نہ کرو کیونکہ ان چیزوں کے بدلے میں بھی خدا مؤاخذہ کرے گا۔ جس طرح خدا کے احکام کی نافرمانی ، اس کی عظمت ، توحید اور جلال کے خلاف کرنے اور اس سے شرک کرنا گناہ ہیں اسی طرح اس کی خلق سے ظلم کرنا۔ اور ان کی حق تلفیاں نہ کرو۔ زبان یا ہاتھ سے دکھ یا کسی قسم کی گالی گلوچ دینا بھی گناہ ہیں پس تم دونوں طرح کے گناہوں سے پاک بنو اور نیکی کو بدی سے خلط ملط نہ کرو۔ تمہارا دین اسلام ہے اسلام کے معنے ہیں خدا کے آگے گردن رکھ تمہارا دین اسلام ہے دینا۔ جس طرح ایک بکرا ذبح کرنے کی خاطر منہ کے بل لٹا یا جاتا ہے۔ اسی طرح تم بھی خدا کے احکام کی بجا آوری میں بے چون و چرا گردن رکھ دو ۔ جب تک کامل طور سے تم اپنے ارادوں سے خالی اور نفسانی ہوا و ہوس سے پاک نہ ہو جاؤ گے تب تک تمہارا اسلام اسلام نہیں ہے۔ بہت ہیں کہ ہماری ان باتوں کو قصہ کہانی جانتے ہوں گے اور ٹھٹھے