ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 283

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۳ جلد چهارم ۱۹ مارچ ۱۹۰۳ء دوران سیر ) ایک شخص کی خواب پر فرمایا کہ و با زدہ علاقہ میں مامور یا نبی کے جانے کی تعبیر مجرین نے کہا ہے کہ اگر وائی جگہ نے لکھا پر کوئی مامور یا نبی گیا ہوا دیکھا جاوے تو جاننا چاہیے کہ وہاں آرام ہوگا کیونکہ وہ لوگ خدا کی رحمت ساتھ لاتے ہیں۔ پھر فرمایا کہ ایک رؤیا رات کو میں نے ایک خواب دیکھی کہ ایک شخص نے مجھے ایک پروانہ دیا ہے وہ لمباسا کاغذ ہے میں نے پڑھا تو لکھا ہوا تھا کہ عدالت سے چار جگہ کے لیے طاعون کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس پروانے سے پایا جاتا تھا کہ اس کا اجرا میں نے کیا ہے جیسے کاغذات محافظ دفتر کے پاس ہوتے ہیں ویسے ہی وہ میرے پاس ہے میں نے کہا کہ یہ حکم ایک عرصہ سے ہے اور اس کی تعمیل آج تک نہ ہوئی ؟ اب میں اس کا کیا جواب دوں گا۔ اس سے مجھے ایک خوف طاری ہوا اور تمام رات میں اسی خدشہ میں رہا اور اس پر روشن خط میں لفظ طاعون کا لکھا تھا گو یا حکم میرے نام آتا ہے اور میں جاری کرتا ہوں پھر میں نے دیکھا کہ اپنی جماعت کے چند آدمی گشتی کر رہے ہیں میں نے کہا آؤ میں تم کو ایک خواب سناؤں مگر وہ نہ آئے ۔ میں نے کہا کیوں نہیں سنتے جو شخص خدا کی باتیں نہیں سنتا وہ دوزخی ہوتا ہے۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ التحیات کے وقت التحیات میں انگشت سبابہ اٹھانے کی حکمت نماز میں انگشت سبابہ کیوں اُٹھاتے ہیں؟ فرمایا کہ لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ اُنگلی اُٹھایا کرتے تھے اس لیے اس کو سبابہ کہتے ہیں یعنی گالی دینے والی ۔ خدا تعالیٰ نے عرب کی اصلاح فرمائی اور وہ عادت ہٹا کر فرمایا کہ خدا کو واحد لاشریک کہتے وقت یہ انگلی اُٹھایا کرو تا کہ اس سے وہ الزام اُٹھ جاوے۔ایسے ہی عرب