ملفوظات (جلد 4) — Page 282
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۲ جلد چهارم - تبدیل ہو کر وہ اور شھے بن جاوے تو اس وقت وہ ابدال ہوتا ہے۔ یہ بات انسان کے اندر درددل سے پیدا ہوتی ہے اور جب تک خدا خود نه درد دے تب تک درد پیدا نہیں ہوتا۔ اس درد کا نمونہ ایک ماں میں ہوتا ہے اگر اس کا بچہ بیمار ہو تو اس کا جگر پارہ پارہ ہوتا ہے یہ ایک بڑی بزرگ شے ہے جو کہ زر اور زور سے حاصل نہیں ہوتی صرف موہبت ہے اور صرف درد بھی کوئی شے نہیں ہے جب تک اس کے ساتھ عمل نہ ہو۔ خدا کی محبت کا زبانی دعوی کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔ رویا اور خواب بھی کیا شے ہیں ۔ ہندو بھی اس میں شریک ہیں حالانکہ ان کے عمل کیسے ناپاک ہوتے ہیں۔ میں تو ان باتوں کو ایک جو کے بدلے بھی نہیں خریدتا ۔ بلغم کیسا صاحب الہام تھا مگر اسے درد دل نہ تھا۔ تکبر تھا اس لئے اسے موسیٰ پر جرات بددعا کی ہوئی اس نے خیال کیا کہ موسیٰ میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں حالانکہ موسیٰ کو درد دل تھا۔ آخر خدا نے اسے کتے سے مشابہت دی ۔ پس در ددل کو تلاش کرو۔ ماں کو بچے سے عاشق کو معشوق سے جو محبت ہے وہ دردِ دل ہے دردِ دل وہ کام کرتا ہے کہ دوسرے ا رتا ہے کہ دوسرے اس سے حیران ہو جاتے ہیں ۔ میں نے دیکھا ہے کہ ایک عورت ایک مرد پر عاشق تھی ۔ دونوں کی عمر ۳۰ یا ۳۵ سال کی تھی پھر وہ عورت اس کے دروازے کے آگے گری رہتی لوگ اسے پتھر مار مار کر لہو لہان کرتے اور گھسیٹ گھسیٹ کر دور پھینک جاتے مگر وہ پھر وہیں آپڑتی۔ میں نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ اصل میں محبت حقیقی کا نمونہ ہے۔ خدا تعالیٰ بعض دفعہ سالہا سال تک بیزار ہو کر متمثل ہوتا ہے مگر بیزار نظر آتا ہے۔ جیسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف میں بہت سخت تکلیف اٹھائی آخر خدا سے عرض کی کہ اگر مجھ پر عتاب ہے تو اس وقت تک میں صبر کروں گا کہ تو راضی ہو جاوے۔ اصل میں خدا تعالیٰ کی بیزاری نہ تھی وہ بھی ایک پیرایہ میں محبت تھی ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو امتحان ہوتے ہیں اس میں ایک بیزاری بھی ہے بعض لوگ جو اس کے اہل نہیں ہوتے وہ دھوکا کھاتے ہیں ۔ اکثر دہر یہ ہو جاتے ہیں سعید وہ ہے جو ازل سے سعید ہے گویا اس نے خدا کی گود میں پرورش پائی ہے۔ لے البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۵