ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 284

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۴ جلد چهارم کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے۔ اس کے عوض میں پانچ وقت نماز رکھی ۔ اس کے بعد اس امر پر ذکر رہا کہ ہر ایک فرقہ میں نذیر آیا ہے جیسے قرآن سے ثابت ہے۔ اسی لیے رام چندر اور کرشن وغیرہ اپنے زمانے کے نبی وغیرہ ہوں گے۔ تبلیغ کے لئے مفت اشاعت عرب صاحب نے سوال کیا کہ لو آپ کوسادہ معراج کہتے ہیں ت اس لیے کہ کتب مفت تقسیم کی جاتی ہیں ۔ فرمایا که گفته اند که نکوئی کن و در آپ انداز - کتابیں ہم مفت دیتے ہیں مگر اس میں ہماری سادگی نہیں ہے اور نہ ہم غلطی پر ہیں ۔ ہمارا منشا تبلیغ کا ہوتا ہے اگر ہزار کتاب شائع ہو اور ایک شخص بھی راہ راست پر آجاوے تو ہمارا مطلب پورا ہو گیا۔ لے ( در بار شام ) ایک جامع درس نو مارچ ۱۹۰۳ء کے دربار شام میں حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جامع تقریر فرمائی ۔ ہم کو افسوس ہے کہ اس روز ہم ایک مصروفیت کی وجہ سے موجود نہ تھے اس لیے اس تقریر کو خود قلم بند نہیں کر سکے تاہم ہمارے ایک عزیز نے اس کے کچھ نوٹ لیے تھے جن کو مرتب کر کے ناظرین کے فائدہ کے لیے ما لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتْرَكُ كُلُّه پر عمل کرنے کے لیے اسے ہی پیش کر دیتے ہیں ۔ ( ایڈیٹر ) چند احباب بتقریب نماز عید اضحی دارالامان میں تشریف لائے اور انہوں نے نو مبائعین کو نصیحت یہ تقریر فرمائی۔ بیعت کی ۔ حضرت اقدس امام پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کھڑے ہو کر فرمایا۔ دیکھو ! جس قدر آپ لوگوں نے اس وقت بیعت کی ہے اور جو پہلے کر چکے ہیں ! چند کلمات بطور نصیحت کے کہتا ہوں۔ چاہیے کہ اسے پوری توجہ سے سنیں ۔ ل البدر جلد ۲ نمبر ۹ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۶۵ ،۶۶ ان کو