ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 280 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 280

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۰ جلد چهارم آج تم لوگوں نے توبہ کی ہے۔ اگر سچے دل سے کی ہے تو بیعت کرنے والوں کو نصیحت پہلے سارے گناہ معاف ہو گئے اب اس وقت سے پھر نیا حساب کتاب شروع ہوگا ۔ فرشتوں کو حکم ہوا ہے کہ تمہارے گذشتہ نامہ اعمال سب چاک کر دیویں اور تم نے اب ایک نیا جنم لیا ہے۔ یا د رکھو کہ جیسے ایک آقا نے اپنے غلام کے بہت سے قصور معاف کر دیئے ہوں اور اسے تاکید ہو کہ اب کرو گے تو سخت سزا ہو گی ۔ پھر اگر وہ کوئی قصور کرے تو اسے سخت غصہ آتا ہے۔ ایسا ہی حال خدا کا ہے۔ خدا قہار ہے اگر اس کے بعد کوئی باز نہ آیا تو اس کا غضب بھڑ کے گا۔ جیسے وہ ستار ہے ویسا ہی منتقم اور غیور بھی ہے قرآن کو بہت پڑھو۔ نمازوں کو ادا کرو۔ عورتوں کو سمجھاؤ۔ بچوں کو نصیحت کرو۔ کوئی عمل اور بدعت ایسی نہ کرو جس سے خدا نا راض ہو۔ اگر ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ تم میں اور دوسرے لوگوں میں فرق کر کے دکھلا دے گا۔ ( مجلس قبل از عشاء ) جس صاحب نے کل حضرت اقدس سے رخصت طلب کی تھی ان سے مخاطب ہو کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہی مناسب ہے کہ عید کی نماز کے بعد روانہ ہوں کیونکہ پھر سخت گرمی کا موسم آنے والا ہے سفر میں بہت تکلیف ہوگی میں نے جیسے آپ سے وعدہ کیا ہے دعا کرتا رہوں گا مجھے کسی امیر یا بادشاہ کا خطر نہیں ہے۔ میرا کام دعا کرنا ہے۔ ہم سے رخصت ہونے والے احمدی دوست نے کہا کہ حضرت جب سے تو بہ کی انتہا نتا ہے میں آپ پر ایمان لایا ہوں۔ میں آج تیک فرق نہیں کرسکا کہ میری محبت آپ سے زیادہ ہے یا آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اور ایسے ہی نہیں معلوم کہ میں خدا سے زیادہ پیار کرتا ہوں یا آپ سے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ فطرت انسانی ہے يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِہ یہی ہے۔ جب زر کو آگ میں ڈالتے ہیں تو آخر کار وہ