ملفوظات (جلد 4) — Page 260
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۰ جلد چهارم خدا کی طرف دوڑو کہ اسی کے پاس معالجے ہیں اور بچاؤ کے سامان ہیں۔ ( بوقت ظهر ) ایک شخص نے ایک پراگندہ سی خواب لکھ کر حضرت ماننے کے قابل حدیث اور خواب سے تعبیر پوچھی تھی۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ جس طرح سے حدیث ماننے کے قابل نہیں ہوتی جب تک قرآن کے موافق نہ ہو۔ اسی طرح کوئی خواب بھی ماننے کے لائق نہیں جب تک ہمارے موافق نہ ہو۔ ( بوقت عصر ) اس وقت چند ایک سکھ حضرت کی ملاقات کے واسطے آئے اور اثنائے ذکر میں آپ نے فرمایا کہ زبان سے تو ایک انسان بھی اپنا بندہ نہیں بن سکتا خدا کیسے اپنا بن سکتا ہے۔ محبت ہوگی تو سانجھ ہو گی کھوٹ سے کوئی خدا سے کیا لے سکتا ہے۔ ہے در بار شام ) خدا تعالی کے فرستادہ کی تلاش ضروری تھی ایک صاحب خودار درست تھے آپ نے ان سے فرمایا کہ دیکھو! دنیا چند روزہ ہے کسی کو بقا نہیں اور یہ دنیا اور اس کا جاہ وجلال کسی کے ساتھ ہمیشہ نہیں رہنے والے۔ چاہیے کہ اس وقت جو اللہ تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے اس کو سمجھ جاوے۔ اگر وہ در حقیقت خدا ہی کی طرف سے ہے تو اس سے دور رہنا کیسی بدقسمتی کا موجب ہوگا۔ وقت نازک ہے۔ دنیا نے جس امر کو سمجھنا چاہیے تھا اسے نہیں سمجھا اور جس کی طرف توجہ کرنی چاہیے تھی اس کو پس پشت ڈال دیا ہے۔ خدا کے فرستادہ کی تلاش ضروری تھی ۔ دیکھو ! دنیوی ضرورتوں کے واسطے کس طرح دنیا الحکم جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۰ / مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲، ۱۳ البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۸ دو سے البدر میں لکھا ہے۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی کے بھائی کے مریدوں میں سے ایک صاحب حضرت اقدس البدر جلد ۲ نمبر ۸ مورخه ۱۳ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۸) کی زیارت کے لیے تشریف لائے۔“