ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 208

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۰۸ جلد چهارم عیسائی سب گواہی دیں گے کہ یہ اس وقت بتایا گیا تھا جب میں اَحَدٌ مِنَ النَّاسِ تھا۔ اس نے مجھے بتایا کہ ایک زمانہ آئے گا کہ تیری مخالفت ہو گی مگر میں تجھے بڑھاؤں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اب ایک آدمی سے پونے دو لاکھ تک تو نوبت پہنچ گئی دوسرے وعدے بھی ضرور پورے ہوں گے۔ پھر آریوں کے مقابل میں ایک نشان مجھے دیا گیا جو لیکھرام کے لیکھرام کے متعلق نشان متعلق تھا وہ اسلم کا ہمن تھا اور گندی گالیاں دیا کرتا اور پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرتا تھا۔ یہاں قادیان آیا اور اس نے مجھ سے نشان مانگا۔ میں نے دعا کی تو اللہ تعالی نے مجھے خبر دی چنانچہ میں نے اس کو شائع کر دیا اور یہ کوئی مخفی بات نہیں ۔ گل ہندوستان اس کو جانتا ہے کہ جس طرح قبل از وقت اس کی موت کا نقشہ کھینچ کر دکھایا گیا تھا اسی طرح وہ پورا ہو گیا۔ اس کے علاوہ اور بہت سے نشانات ہیں جو ہم نے اپنی کتابوں میں درج کیے ہیں اور اس پر بھی ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارا خدا تھکنے والا خدا نہیں ۔ وہ تکذیب کرنے والوں کے لیے ہر وقت طیار ہے۔ میں نے پنجاب کے مولویوں اور پادریوں کو ایسی دعوت کی ہے کہ وہ میرے مقابل میں آکر ان نشانات کو جو ہم پیش کرتے ہیں فیصلہ کر لیں ۔ اگر ان کو نہ مانیں تو دعا کر سکتا ہوں اور اپنے خدا پر یقین رکھتا ہوں کہ اور نشان ظاہر کر دے گا لیکن میں دیکھتا ہوں کہ وہ صدق نیت سے اس طرف نہیں آتے بلکہ لیکھر امی حیلے کرتے ہیں لے مگر خدا تعالیٰ کسی کی حکومت کے نیچے نہیں ہے۔ میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ پہلے ان خوارق کو جو پیش کرتا ہوں دیکھ لو اور منہاج نبوت پر سوچو۔ اگر پھر بھی تکذیب کے لیے جرات کرو گے تو خدا کی غیرت کے لیے زیادہ جنبش ہوگی اور وہ قادر ہے کہ کوئی امر انسانی طاقت سے بالاتر ظاہر کرے لیکھرام کی نسبت جب پیشگوئی کی گئی تھی تو اس نے بھی میرے لیے ایک پیشگوئی کی تھی اور یہ شائع کر دیا تھا کہ تین سال کے اندر ہیضہ سے ہلاک ہو جاوے ل البدر سے ۔ ” یہ لوگ جو اس طرح کے سوال کرتے ہیں کہ زمین کو الٹ کر دکھا دو۔ ٹکڑے ٹکڑے کر دو۔ اس طرح کے سوالات تو کفار آنحضرت پر کیا کرتے تھے ۔“ البدر جلد ۲ نمبرے مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۳ ء صفحه ۵۳)