ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 176 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 176

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۶ جلد چهارم چھپا ہوا ہے۔ يَحْمَدُكَ الله ! یعنی خدا تیری تعریف کرتا ہے۔ جھوٹ ایسی شے ہے کہ آخر ایک دن پر آکر انسان اس سے تھک جاتا ہے۔ پھر اگر خدا توفیق دیوے تو تو بہ کرتا ہے ورنہ اسی طرح نامراد مر جاتا ہے۔ بوقت ظهر ) اس وقت آپ نے تشریف لا کر تھوڑی دیر مجلس کی ۔ بعض وقت پتھری کے اخراج کا نسخہ مثان سے جو نکر وغیرہ تکلیف دے کر پیشاب کی طرح نکلتے ہیں ان کی نسبت فرمایا کہ جو نریسی ۳ رتی اور وائنم اپی کاک کا استعمال اس کے واسطے بہت مفید ہے اور چاول وغیرہ لیسدار ہے اشیاء کا استعمال نہ کرنا چاہیے۔ یہی لیس منجمد ہو کر کنکر بن جاتی ہے۔ پھر فرمایا کہ میرے والد صاحب کو بھی یہ مرض رہی ہے وہ صبر کی گولیاں استعمال کیا کرتے تھے۔ بہت مفید ہیں اس میں صبر ، سہا گہ، بز را لنج فلفل اور دار فلفل وغیرہ ادویہ ہوتی ہیں ۔ ( بوقت عصر ) اس وقت ایک خط کے ذریعے سے خبر ملی کہ جہلم میں اب پھر کرم دین کا ارادہ مقدمہ کا ہے اور وہ نگرانی کرانا چاہتا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ ه گھبرانانہ چاہیے یہ تو خدا کے عجائبات ہیں۔ ہر بلا کیں قوم راحق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است فرمایا۔ صبح کو ایک الہام ہوا تھا میرا ارادہ ہوا کہ لکھ لوں ۔ پھر حافظہ پر بھروسا کر کے نہ لکھا۔ آخر وہ ایسا بھولا کہ ہر چند یاد کیا مطلق یاد نہ آیا۔ دراصل یہی بات ہے مَا نَنْسَحْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا (البقرة: ١٠٧ ) ۔ له الحکم میں ہے ۔ يَحْمَدُكَ اللهُ مِنْ عَرْشِهِ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے عرش سے تیری حمد ، تعریف کرتا ہے۔“ البدر جلدے نمبر ۶ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۵)