ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 2

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد چهارم - وحی الہی کے جو بعض اس کشف سے پہلے اور بعض بعد میں تھے ذیل میں لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں ۔ يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَنُ شَيْئًا - آلَى أَمْرُ اللهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ - بَشَارَةٌ تَلَقَّاهَا النَّبِيُّونَ - ترجمہ۔ خدا جو رحمان ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور میں لائے گا خدا کا امر آ رہا ہے تم جلدی نہ کرو۔ یہ ایک خوشخبری ہے جو نبیوں کو دی جاتی ہے۔ صبح ۵ بجے کا وقت تھا یکم جنوری ۱۹۰۳ ء و یکم شوال ۱۳۲۰ ھ روز عید جب میرے خدا نے مجھے یہ خوشخبری دی۔ اس سے پہلے ۲۵ دسمبر ۱۹۰۲ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور وحی ہوئی تھی جو میری طرف سے حکایت تھی اور وہ یہ ہے۔ اِنِّي صَادِقٌ صَادِقٌ وَسَيَشْهَدُ اللهُ لِي - ترجمہ میں صادق ہوں صادق ہوں عنقریب خدا تعالیٰ میری گواہی دے گا۔ یہ پیشگوئیاں بآواز بلند پکار رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا امر میری تائید میں ظاہر ہونے والا ہے جس سے میری سچائی ظاہر ہوگی اور ایک وجاہت اور قبولیت ظہور میں آئے گی اور وہ خدا تعالیٰ کا نشان ہوگا تا دشمنوں کو شرمندہ کرے اور میری وجاہت اور عزت اور سچائی کی نشانیاں دنیا میں پھیلا دے۔ نوٹ ۔ چونکہ ہمارے ملک میں یہ رسم ہے کہ عید کے دن صبح ہوتے ہی ایک دوسرے کو ہدیہ بھیجا کرتے ہیں سو میرے خداوند نے سب سے پہلے یعنی قبل از صبح پانچ بجے مجھے اس عظیم الشان پیشگوئی کا ہدیہ بھیج دیا ہے۔ اس ہدیہ پر ہم اس کا شکر کرتے ہیں اور ناظرین کو یہ بھی خوشخبری دیتے ہیں کہ ہم عنقریب ان نشانوں کے متعلق بھی اشتہار شائع کریں گے جو اخیر دسمبر ۱۹۰۲ ء تک گذشتہ سالوں میں ظہور میں آچکے ہیں ۔ منہ المشتهر مرزاغلام احمد قادیانی لو یکم جنوری ۱۹۰۳ء کے الحکم جلدے نمبر ا مورخہ ۱۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱