ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 1

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد چهارم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یکم جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبه سالی که نکوست او بهارش پیداست حضرت حجتہ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام نے عید کی مبارک صبح کو جو الہام ہدیہ عید بطور ہدیہ عید سنایا اس کے متعلق جو اشتہار شائع کیا گیا ہے اسے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں وَهُوَ هُذَا - رکھے۔ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى وحی الہی کی ایک پیشگوئی جو پیش از وقت شائع کی جاتی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کو خوب یاد او اول ۔ ایک خفیف خواب میں جو کشف کے رنگ میں تھا مجھے دکھایا گیا کہ میں نے ایک لباس فاخرہ پہنا ہوا ہے اور چہرہ چمک رہا ہے۔ پھر وہ کشفی حالت وحی الہی کی طرف منتقل ہوگئی چنانچہ وہ تمام فقرات ے فجر کی نماز کے وقت حضرت اقدس نے تشریف لاتے ہی یہ رویا سنائی ۔۔۔ فرمایا کہ ان کو آج ہی شائع کر دیا جاوے۔ البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۵ )