ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 90 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 90

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۹۰ جلد سوم آگ ہرگز ہرگز آپ کو جلا نہیں سکتی تھی ۔ اگر کوئی محض اس بنا پر کہ آگ اپنی تاثیر نہیں چھوڑ تی انکار کرے تو وہ خبیث اور کافر ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے جب ان سب دشمنوں کو مخاطب کر کے یہ کہہ د يا فَكِيدُونِي جَمِيعًا (هود : ۵۶) تم سب مکر کر کے دیکھ لو میں اس کو ضرور بچا لوں گا ۔ پھر اگر کوئی یہ وہم بھی کرے کہ آگ میں ڈالتے تو معاذ اللہ جل جاتے یہ کفر ہے۔ قرآن شریف سچا ہے اور خدا تعالیٰ کے وعدے سچے ہیں وہ کوئی بھی حیلہ اور فریب آپ کی جان لینے کے لیے کرتے اللہ تعالیٰ ضرور اُن کے گزند سے محفوظ رکھتا جیسا کہ محفوظ رکھ کر دکھا دیا ۔ خواہ وہ صلیب کا مکر کرتے خواہ آگ میں ڈالنے کا۔ غرض کوئی بھی کرتے آخر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے وعدے کے موافق صادق ثابت ہوتے جیسا کہ ہوئے ۔ جس طرف ہم اپنی جماعت کو کھینچنا چاہتے ہیں وہ یہی عظیم الشان مرحلہ خدا شناسی کا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالی آہستہ آہستہ سب کچھ ہو جاوے گا۔ ہمارے اختیار میں ہو تو ہم فقیروں کی طرح گھر گھر پھر کر خدا تعالیٰ کے سچے دین تبلیغ کا جوش کی اشاعت کریں اور اس بلاک کرنے والے شرک اور کفر سے جو دنیامیں پھیلا ہوا ہے لوگوں کو بچالیں۔ اگر خدا تعالیٰ ہمیں انگریزی زبان سکھا دے تو ہم خود پھر کر اور دورہ کر کے تبلیغ کریں اور اسی تبلیغ میں زندگی ختم کر دیں خواہ مارے ہی جاویں۔ یورپ اور دوسرے ملکوں میں ہم ایک اشتہار شائع مسیح کی قبر کی اشاعت یورپ میں کرنا چاہتے ہیں جو بہت ہ مختصر ایک چھوٹے سے صفحے کا ہو تا کہ سب اُسے پڑھ لیں ۔ اس کا مضمون اتنا ہی ہو کہ مسیح کی قبر سرینگر کشمیر میں ہے جو واقعات صحیحہ کی بنا پر ثابت ہو گئی ہے۔ اس کے متعلق مزید حالات اور واقفیت اگر کوئی معلوم کرنا چاہے تو ہم سے کرلے۔ اس قسم کا اشتہار ہو جو بہت کثرت سے چھپوا کر شائع کیا جاوے۔ حدیث میں آیا ہے مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْءِ مضر صحت چیزیں مضر ایمان ہیں تو که مالا يغنیہ یعنی اسلام کا حسن ہ بھی ہے کہ يَعْنِيهِ یہ جو چیز ضروری نہ ہو وہ چھوڑ دی جاوے۔