ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 87 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 87

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۷ جلد سوم نے قادیان کو ہلاکت سے محفوظ رکھا ہے اور تعدی سزا ممنوع نہیں بلکہ ضروری ہے ۔ دانے کا کیا وجود ہوتا ہے لیکن جمع کیے جاویں تو سیری کا موجب ہو جاتا ہے ۔ ایک آیات اللہ سیر خام میں قریباً پندرہ ہزار کے دانہ ہوتے ہیں جس سے ایک آدمی بخوا بخوبی سیر ہو جاتا ہے۔ اسی طرح پر آیات اللہ کو اگر جمع کیا جاوے اور قدر کی جاوے تو وہ روحانی سیری کا موجب ہو جاتی ہیں ۔ ہمارے نشانات کو اگر یکجائی طور پر دیکھا جاوے تو ان کی قوت اور شوکت معلوم ہوتی ہے۔ ایک نشان آج کل جو ایک پہاڑ کی وجہ سے جزائر غرب الہند میں سینٹ پیری اور مارٹینک ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان کے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا۔ لوط کی بستی پر بھی اسی طرح پتھر بر سے جیسے کوہ آتش فشاں ۔ اسے پڑتے ہیں۔ یہ قانونِ قدرت ہے۔ موجودہ واقعہ جو ہلاکت کا ہوا ہے یہ مسیح کے زمانہ کا ایک نشان ہے۔ کا ہم قرآن کریم کے ذریعہ توریت کی اصلاح کرنا قرآن کے ذریعہ توریت کی اصلاح چاہتے ہیں تو ریت کے ذریعے قرآن کی اصلاح کرنا نہیں چاہتے۔ توریت کا مقابلہ ہی قرآن سے کیا ہے۔ جہاں قرآن اور توریت کا اختلاف ہے وہاں صاف نظر آتا ہے کہ توریت میں ایک گندا اور جھوٹ ہے جو بعد میں ملایا گیا ہے۔ انبیاء اور مامور ہمیشہ گزرے آتے ہیں ۔ ابتدا میں حقیر اور انبیاء اور مامورین کی ابتدا ذلیل نظر آتے ہیں۔ فلسفی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے لیکن آخر خدا تعالیٰ کی قدرت کا ظہور ہوتا ہے۔ جون ۱۹۰۲ء حضرت اقدس حجۃ اللہ علی الارض مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا کے دارالامان کا ہفتہ فضل و کرم سے ہمہ وجوہ تندرست ہیں۔ اور طاعون کے متعلق ایک جدید الحکم جلد ۶ نمبر ۲۰ مورخه ۳۱ مئی ۱۹۰۲ء صفحه ۸