ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 78 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 78

ملفوظات حضرت مسیح موعود مارے گا تب بھی وہ گل گل کر مر جائے گا۔ ۳۰ اپریل ۱۹۰۲ء ۷۸ جلد سوم فرمایا ۔ آج رات کو الہام ہوا الهام لَوْ لَا الْأَمْرُ لَهَلَكَ النَّمْرُ “ یعنی اگر سنت اللہ اور امرِ الہی اس طرح پر نہ ہوتا کہ ائمہ الکفر اخیر میں ہلاک ہوا کریں تو اب بھی بڑے بڑے مخالف جلد تباہ ہو جاتے۔ لیکن چونکہ بڑے مخالف جو ہوتے ہیں اُن میں ایک خوبی عزم اور ہمت اور لوگوں پر حکمرانی اور اثر ڈالنے کی ہوتی ہے۔ اس واسطے اُن کے متعلق یہ امید بھی ہوتی ہے کہ شاید لوگوں کے حالات سے عبرت پکڑ کر توبہ کریں اور دین کی خدمت میں اپنی قوتوں کو کام میں لاویں۔ فرمایا۔ اس بات میں بڑی لذت ہے کہ انسان خدا کے وجود کو سمجھے کہ وہ ہے اور رسول کو برحق جانے ۔ انسان کو چاہیے کہ اپنے گزارے کے مطابق اپنی معیشت کو حاصل کرے اور دنیا کی بہت مراد یا بیوں کی خواہش کے پیچھے نہ پڑے۔ ۵ رمتی ۱۹۰۲ء الہامات رات کے تین بجے حضرت اقدس کو الہام ہوا۔ إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ إِلَّا الَّذِينَ عَلَوْا بِاسْتِكْبَارٍ “ یعنی میں دار کے اندر رہنے والوں کی حفاظت کروں گا ۔ سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے تکبر کے ساتھ علو کیا۔ فرمایا۔ علو دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک جائز ہوتا ہے اور دوسرا نا جائز ۔ جائز کی مثال وہ علو ہے جو له الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه ۸،۷