ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 77 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 77

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد سوم ہر دو پریس ہم دو دن کے۔ کے لیے خالی کروا دیتے ہے کر وا دیتے ہیں۔ حضرت نے بہت پسند فرمایا اور حکم دیا کہ ایسا کیا جاوے تا کہ یہ اشتہار وقت پر جلد شائع ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ شیخ صاحب صاحب موصوف کو جزائے خیر دے۔ اُن کے مطبع سے اس طرح وقتا فوقتا حضرت کے زیادہ ضروری کاموں میں نصرت ملتی رہتی ہے۔ ۲۸ را پریل حضرت اقدس کو الہام ہوا۔ الهام إنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ ۔ فرمایا۔ دار کے معنے نہیں کھلے کہ اس سے مراد صرف یہ گھر ہے یا قادیان میں جتنے ہمارے سلسلہ لو کے متعلق گھر ہیں ۔ مثلاً مدرسہ اور مولوی صاحب کا گھر وغیرہ کے ۲۹ اپریل ۱۹۰۲ء ظہر کے وقت فرمایا۔ چراغ الدین جمونی کا تو بہ نامہ میاں چراغ الدین جموں والے نے اپنا تو بہ نامہ بھیج دیا ہے۔ یہ ان کی بڑی سعادت ہے اور ہم مانتے ہیں کہ انہوں نے دراصل کوئی افتر انہیں کیا تھا بلکہ حدیث نفس اور اضغاث احلام سے ایک دھوکا لگ جاتا ہے۔ شیخ یعقوب علی الحکم میں شائع کر دیں کہ سب لوگ اُن کو اپنا بھائی سمجھیں اور خُلق کے ساتھ اُن سے پیش آئیں۔ ۲۸ را پریل کے الہام کا ذکر تھا فرمایا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر اتنا بڑا ہوتا کہ سارے جماعت والے اس کے اندر آ جاتے۔ عیسائیوں کے باہمی اختلافات کا ذکر تھا اور ایک کتاب عیسائیوں کے باہمی اختلافات پڑھی جارہی تھی۔ جس میں یہ ذکر ہے کہ موجودہ مذہب عیسوی اصل میں پولوس نے فریب دہی سے بنایا ہے مسیح کا یہ مذہب نہ تھا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ دیکھو! یہ لوگ آپ ہی عیسائیت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، کیونکہ لکھا ہے کہ اگر مسیح دجال کو نہ الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه ۷