ملفوظات (جلد 3) — Page 76
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۶ خطرہ ہو تو ایسے مقام کو ترک کرو اور اپنے کسی نیک کام میں مصروف ہو جاؤ۔ ۲۷ اپریل ۱۹۰۲ء جلد سوم فرمایا ۔ جیسا کہ یہودی فاضل موجودہ عیسائیت در حقیقت پولوسی مذہب ہے نے اپنی کتاب میں لکھا ہے یہ بات صحیح ہے کہ موجودہ مذہب نصاری جس میں شریعت کا کوئی پاس نہیں اور سؤر کھانا اور غیر مختون رہنا وغیرہ تمام باتیں شریعت موسوی کے مخالف ہیں۔ یہ باتیں اصل میں پولوس کی ایجاد ہیں اور اس واسطے ہم اس مذہب کو عیسوی مذہب نہیں کہہ سکتے بلکہ دراصل یہ پولوسی مذہب ہے اور ہم تعجب کرتے ہیں کہ حواریوں کو چھوڑ کر اور اُن کی رائے کے برخلاف کیوں ایسے شخص کی باتوں پر اعتبار کر لیا گیا تھا جس کی ساری عمر یسوع کی مخالفت میں گذری تھی۔ مذہب عیسوی میں پولوس کا ایسا ہی حال ہے جیسا کہ باوانا تک صاحب کی اصل باتوں کو چھوڑ کر قوم سکھ گورو گوبند سنگھ کی باتوں کو پکڑ بیٹھی ہے۔ کوئی سند ایسی مل نہیں سکتی جس کے مطابق عمل کر کے پولوس جیسے آدمی کے خطوط اناجیل اربعہ کے ساتھ شامل کیے جاسکتے تھے۔ پولوس خواہ مخواہ معتبر بن بیٹھا تھا۔ ہم اسلام کی تاریخ میں کوئی ایسا آدمی نہیں پاتے جو خواہ مخواہ صحابی بن بیٹھا ہو۔ کے ۲۸ را پریل ۱۹۰۲ء اشتہار دافع البلاء کی اشاعت کے لیے شیخ یعقوب علی صاحب کی امداد اشتہار دافع البلاء کے متعلق حضرت بہت تاکید کر رہے تھے کہ اس کو بہت جلد شائع کیا جائے ۔ مگر مطبع میں ہفتہ کے اندرسات آٹھ سو چھپ سکتا ہے۔ اس پر شیخ یعقوب علی صاحب نے عرض کی کہ اخبار الحکم میں لے ، کے الحکم جلد ۶ نمبر ۱۶ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۲ء صفحه ۷