ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 494 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 494

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۹۴ جلد سوم از صفحه نمبر ۱۶۸ ۱۶۸ ۱۶۹ ۱۷۱ ۱۷۹ ۱۷۹ ۱۸۵ ۱۸۵ ۱۸۵ ۲۰۰ ۲۰۰ ۲۰۹ ترجمه فارسی صادق وہ ہوتا ہے کہ ابتلاؤں کے دن محبت اور وفاداری سے گزارتا ہے۔ اگر قضائے الہی سے عاشق قید ہو جاتا ہے تو وہ اس زنجیر کو چومتا ہے جس کا سبب آشنا ہو۔ تجھے کشتی لے آئی اور ہمیں خدا ( لے آیا ) ۔ ایک ہی جگہ استقلال سے کام کرنا چاہیے ۔ پیغام یہ ہے کہ تیرے بغیر زندگی کے خواہشمند نہیں ، اے قاصد سن! پیغام سمجھ لے اور پھر اسے اسی طرح پہنچانا۔ جدائی کے زمانہ کی ہی داستان ہے۔ اے عشق سامنے آ تو جو پہلوانوں کے مغز کھا گیا ہے اور شیروں جیسے دل والوں سے رستم جیسی بہادریاں دکھائی ہیں۔ اب جو تو نے ہمارے مقابلہ کی ٹھانی ہے تو اگر اپنے تمام داؤ پیچ عمل میں نہ لائے تو نامرد کہلائے گا۔ ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے، اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ ترک دنیا، پرہیز گاری اور صدق وصفا کے لئے ضرور کوشش کر ، مگر مصطفی ( کے بتائے ہوئے طریقوں ) سے تجاوز نہ کر۔ ایسی نصیحت جو دل سے کی جائے وہ ضرور دل پر اثر کرتی ہے۔ بزرگ واعظ نے دوزخ کی آگ کے متعلق جو کچھ بیان کیا ہے وہ جدائی کے زمانہ کی ہی داستان ہے۔