ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 492 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 492

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۹۲ جلد سوم از صفحه نمبر 1 ۷ ۹ ۱۰ ۱۰ ۲۶ ۲۸ ۲۹ ۳۳ ۳۵ ۳۵ ۴۲ ترجمه فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد سوم ترجمه فارسی اگر دنیا ایک ہی ڈھب پر رہتی تو کئی اسرار چھپے ہی رہتے۔ کہتے ہیں صبر کرنے ( یعنی لمبا عرصہ گزرنے ) سے پتھر لعل بن جاتا ہے ہاں بن جاتا ہے لیکن خون جگر پی کر ۔ دنیا چند روزہ ہے آخر خدا تعالیٰ سے ہی واسطہ پڑنا ہے۔ شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھاگ جائے ۔ جب خدا تیرا ہے تو تجھے کیا غم ہو سکتا ہے۔ کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے، کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے۔ ابتدا کا انتہا سے ایک تعلق ہے۔ ابتدا کا انتہا سے ایک تعلق ہے۔ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔ سورج لوگوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے سیاہ ہو گیا ہے اور زمین لوگوں کو ڈرانے اور بطور انذار کے طاعون ظاہر کر رہی ہے۔ یہ نظام کا درہم برہم ہونا قیامت کی پریشانی کی مانند ہے اور اس کا علاج صرف اپنے اعمال کی اصلاح ہی سے ہو سکتا ہے۔ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تو بے دین ہے۔