ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 484 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 484

ملفوظات حضرت مسیح موعود لد ٧ لد جلد سوم له کی زندگی ہے مگر جو لوگ بہروپیوں کے رنگ میں بولتے ہیں ان کو پاک عقل نہیں ملتی ۔ اے ۳۱ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز چهارشنبه ( بوقت مغرب ) حضرت اقدس تشریف لائے ماہ رمضان کے متعلق فرمایا کہ اب یہ ختم ہو گیا ہے۔ ایک صاحب نے بذریعہ خط استفسار فرمایا نماز جمعہ کے لئے تین آدمی ہونا ضروری ہیں تھا کہ وہ صرف اکیلے ہیں ہی اس مقام پر حضرت اقدس سے بیعت ہیں جمعہ تنہا پڑھ لیا کریں یا نہ پڑھا کریں حضرت اقدس نے فرمایا کہ جمعہ کے لئے جماعت کا ہونا ضروری ہے اگر دو آدمی مقتدی اور تیسرا امام اپنی جماعت کے ہوں تو نماز جمعہ پڑھ لیا کریں والا نہ (سوائے احمدی احباب کے دوسرے کے ساتھ جماعت اور جمعہ جائز نہیں ) ۔ ایک صاحب نے عرض کی کہ حضور نے جہلم مقدمہ کی تاریخ پر جانا شہرت پسندی سے اجتناب ہے اگر اجازت ہو تو اشتہار دید یا جاوے تا کہ ہر ایک اسٹیشن پر لوگ زیارت کے واسطے آجاویں فرمایا کہ جو ہمیں ملنے والے ہیں وہ تو اکثر آتے جاتے رہتے ہیں اور جو لوگ جماعت میں داخل نہیں ہیں ان کے لئے سر درد خرید نے سے کیا فائدہ؟ میری طبیعت کے یہ امر بر خلاف ہے اگر وہ اہل ہوتے تو خود یہاں آتے اب اس طرح ان سے ملاقات تو وقت کا ضائع کرنا ہے۔ ایک نو وارد صاحب نے عرض کی کہ حضرت خلق کے کیا معنے ہے معنے ہیں ؟ خلق اور خُلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ خلق اور خلق دو لفظ ہیں خلق تو ظاہری حسن پر بولا جاتا ہے اور خُلق باطنی حسن پر بولا جاتا ہے باطنی قوی جس قدر مثل عقل، فہم سخاوت ، شجاعت ، غضب وغیرہ انسان کو دیئے گئے ہیں ان سب کا نام ل البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۸۲، ۸۳