ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 483 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 483

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۸۳ جلد سوم ساتھ انگریزوں کی ساری قوم کا حسن ظن ہے اور بعض ایسے انگریز ہوتے ہیں کہ ان کا ارادہ ہوتا ہے کہ ما تحت کو فائدہ پہنچاویں تا کہ وہ ان کو یا درکھے۔ مصر میں تبلیغ ایک احمد عمر صاحب نہ کرنے کے واسطے جاتے ہوئے کچھ عرصہ مصر میں قیم رہے اور ابھی تک وہیں ہیں اور حضرت اقدس اقدس کی کتب کی اشاعت کر رہے ۔ ر رہے ہیں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر حکم ہو تو میں اس سال حج ملتوی رکھوں اور مجھے اور کتب ارسال ہوں تو ان کی اشاعت کروں ۔ حضرت امام الزمان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ ان کو لکھ دیا جاوے کہ کتا بیں روانہ ہوں گی ان کی اشاعت کے لئے مصر میں قیام کریں اور حج انشاء ال پھر آئندہ سال کریں ( مَنْ أَطَاعَ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ ) ابوسعید صاحب عرب کو کمال شوق دلی کے جلسے کا تھا کہ روحانی سیر کی طرف متوجہ ہوں وہاں کی رونق دیکھیں چنانچہ انہوں نے اجازت بھی چاہی تھی اور حضرت اقدس نے اجازت دے بھی دی تھی مگر یہ بھی ارشاد فرمایا تھا کہ دعائے استخارہ کرلو دعا سے پھر ایسے اسباب پیدا ہوئے کہ عرب صاحب دتی جانے سے رک گئے اور آپ ابھی یہاں ہی ہیں ۔ حضرت اقدس نے ان کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ فرمائیے اب دلی جانے کا خیال ہے کہ نہیں؟ عرب صاحب نے جواب میں عرض کی کہ حضور اب تو بالکل جانے کو دل نہیں چاہتا۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ اب دوسری سیروں کو چھوڑ کر روحانی سیر کی طرف متوجہ ہو جاویں یہ آپ کی سعادت کی علامت ہے کہ اتنی دور سے اس جلسہ کے واسطے آئے اور یہاں ٹھہر گئے اور اس قدر مقابلہ نفس کا کیا۔ ہر ایک کو یہ طاقت نہیں ہوتی کہ جذب نفس کے ساتھ کشتی کرے۔ آپ نے جن کو وہاں جا کر دیکھنا تھا ان کی صورتیں انسانوں کی ہی ہوں گی مگر دل کا کیا پتہ کہ وہ بھی انسانوں کے ہوں گے یا نہ، لوگ باوجود اس کے کہ ابتلاؤں میں مبتلا ہیں مگر تکبر ان کے دماغ سے نہیں گیا ہم سے تمسخر وغیرہ اسی طرح ہے اور دتی والے پنجابیوں کو تو بیل کہتے ہیں (جس کے معنے پنجابی میں ڈھگا ہے ) ان کے خیالوں میں صرف دنیا