ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 478 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 478

ملفوظات حضرت مسیح موعود ( بوقت مغرب ) ۴۷۸ چند ایک احباب نے اپنی اپنی رؤیا سنائی ، ناموں تعبیر رویا میں ناموں کا بڑا دخل ہے کی نسبت آپ نے فرمایا کہ جلد سوم خوابوں میں ناموں کے الفاظ پر بڑا مدار ہوتا ہے تفاؤل کے واسطے ہمیشہ نام کے معانی کی طرف غور کرنی چاہیے۔ لمبا سلسلہ نہ دیکھے نام کو دیکھ لیوے۔ خواب میں دشمن سے بھاگنا۔ اس پر فرمایا کہ خواب میں دشمن سے بھاگنے کی تعبیر اس کے یہ منے ہوتے ہیں کہ شمن پر فتح ہوگی ۔ اس کی نظیر میں مجبروں نے موسیٰ کے قصہ کو پیش کیا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام فرعون سے بھاگے وہ دشمن تھا انجام کار آپ ہی فرعون پر غالب آئے ۔ اے قبل دو پہر حضرت اقدس کے حضور بعض احباب کو شرف قدم بوسی حاصل ہوا غیر معمولی ملاقات جناب ابو سعید عرب صاحب نے اپنے بعض احباب کا تذکرہ کیا اور گونه افسوس ظاہر کیا کہ ان کو اس سلسلہ کی آگاہی اور اطلاع نہیں ۔ حضرت حجۃ اللہ نے اس تحریک پر ایک مختصر سی تقریر فرمائی ہم بعد میں پہنچے تھے تاہم ابھی سلسلہ تقریر شروع ہی ہوا تھا ہم نے ایسی طرز پر اس کو قلمبند کیا ہے کہ سلسلہ نا تمام نظر نہ آئے گا إِنْ شَاءَ اللهُ الْعَزِيزُ (ایڈیٹر ) دنیا دارا حجاب ہے اللہ تعالی نے اس دنیا کو دارالحجب رکھا ہے کچھ چھپایا ہے کچھ ظاہر کیا ہے دنیا دار الحجاب سے فرمایا ای ب رکھا ہے چھ چھپایا ہے۔ چھ اس نے دنیا میں اپنے نبی اور رسول بھیجے مگر اپنا منہ چھپایا اس نے کتا بیں اور شریعتیں نازل کیں مگر کسی نے ان کتابوں کو اترتے ہوئے نہیں دیکھا۔ نبیوں کی معرفت پیشگوئیاں کیں بعض ان میں سے پوری ہو گئیں اور کچھ باقی رہ گئیں وہ لوگ جن کی نظر دنیا کی سطح سے اوپر نہیں جاتی انہوں نے ان باتوں کو دیکھ کر اعتراض کیا اور کہہ دیا کہ فلاں بات پوری نہیں ہوئی مگر انہیں اللہ تعالیٰ کی اس سنت پر اطلاع البدر جلد نمبر ۱۱ مورخه ۹ جنوری ۱۹۰۳ء صفحه ۸۲