ملفوظات (جلد 3) — Page 460
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۶۰ جلد سوم رحم کی خاطر خدا تعالیٰ نے ایک اور قانون رکھا ہے جیسے قرآن شریف میں ہے وَ إِذَا حَضَرَ الْقِسْمَةَ أولُوا الْقُرْبَى وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينُ فَارْزُقُوهُمْ مِنْهُ وَقُولُوا لَهُمْ قَوْلًا مَعْرُوفًا ( النِّسَاء : ٩) ( یعنی جب ایسی تقسیم کے وقت بعض خویش واقارب من رب موجود ہوں اور یم اور مسا اور یتیم اور مساکین تو ان کو کچھ دے کو کچھ دیا کرو) تو وہ پوتا جس کا باپ مر گیا ہے وہ یتیم ہونے کے لحاظ سے زیادہ مستحق اس رحم کا ہے اور یتیم میں اور لوگ بھی شامل ہیں ( جن کا کوئی حصہ مقرر نہیں کیا گیا ) خدا تعالیٰ نے کسی کا حق ضائع نہیں کیا مگر جیسے جیسے رشتہ میں کمزوری بڑھتی جاتی ہے حق کم ہوتا جاتا ہے۔ اے ۲۳ دسمبر ۱۹۰۲ء (بوقت فجر) نماز سے پیشتر یہ رویا سنائی۔ ایک رویا میں کسی اور جگہ ہوں اور قادیان کی طرف آنا چاہتا ہوں ایک دو آدمی ساتھ ہیں۔ کسی نے کہا راستہ بند ہے ایک بڑا بحر ز خار چل رہا ہے۔ میں نے دیکھا تو واقعی میں کوئی دریا نہیں بلکہ ایک بڑا سمندر ہے اور پیچیدہ ہو ہو کر چل رہا ہے جیسے سانپ چلا کرتا ہے۔ ہم واپس چلے آئے کہ ابھی راستہ نہیں اور یہ راہ بڑا خوفناک ہے۔ ( بوقت ظهر ) نماز سے پیشتر حضرت اقدس نے مجلس کی اور چین میں عربی کتب بھیجنے کے متعلق گفتگو فرمایا کہ چین میں اہلِ اسلام عربی زبان سے واقف ہیں کہ نہیں کہ اور وہاں عربی کتب روانہ کرنے کے متعلق حضرت اقدس ابو سعید عرب صاحب سے گفتگو کرتے رہے پھر اشاعت کے متعلق حضرت اقدس نے فرمایا کہ صحابہ کرام نے کیا کیا کام کئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے مومنوں کی جانیں خرید لیں اور ل البدر جلد ا نمبر ۱۰ مورخه ۲ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۷۴ تا ۷۶