ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 438 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 438

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۳۸ جلد سوم ہوتی ہے بار ہا آزمایا ہے کہ جب اسے لے کر منہ میں رکھا اور چبایا اور اس کا اثر دانت پر پہنچا کیسا ہی سخت درد کیوں نہ ہو آرام ہو جاتا ہے۔ که ایک ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کارا بارا اور کاربولک ایک ہی تھے معلوم ہوتی ہے۔ حضرت نے فرمایا یہ عربی لفظ قلع و برا ہوگا نہ کہ کار بولک ۔ مولوی عبدالکریم صاحب نے ایک شہادت پر گورداسپور جانا تھا۔ اس قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ پر مولوی صاحب نے کہا کہ میں یہاں سے باہر جانا نہیں چاہتا مگر اب تو اللہ تعالیٰ لے چلا ہے خود تو میں نہیں جاتا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ قِيَامُ فِي مَا أَقَامَ اللهُ یہی تو ہے۔ طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ طاعون کا علاج اس کے لئے جونک کا لگانا اور زیادہ مقدار میں مگنیشیا کا جلاب دے کر پھر کیوڑہ اور نریسی وغیرہ مصفی خون ادویہ کا استعمال کرنا بہت مفید اور مجرب ہے کیونکہ اس میں خونی وسود اوی لے مواد ہوتے ہیں۔ یہ ان دونوں کا علاج ہے۔ اے ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز دوشنبه (بوقت مغرب ) نماز ادا کر کے حضرت اقدس تشریف لے جانے لگے تو مفتی محمد صادق صاحب سر درد اور متلی کا علاج حضرت اقدس نے فرمایا کہ ۔ نے سر درد اور کچھ متلی وغیرہ کی شکایت کی ۔ آج شب کو کھانا نہ کھانا اور کل روزہ نہ رکھنا سکنجبین پی کر اس سے قے کر دو۔ ل البدر جلد نمبر ۹ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۶۶