ملفوظات (جلد 3) — Page 436
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۳۶ جلد سوم اور لوگ گالیاں دیتے اور سب و شتم کرتے ہیں ۔ ( سوم ) ۔ آیا خدا نے اب تک کیا تفریق کر کے دکھائی ہے اور مخالفوں کی مخالفت کے کیا نتائج ہوئے۔ عشاء سے قبل قدرے مجلس کی اور اخبارات انگریزی سنتے رہے۔ آسمانی اور زمینی نشان ایک مقام پرفرمایا کہ مقام خدا تعالیٰ جو نشان دکھلاتا ہے اشتہاری دکھلاتا ہے۔ کسوف و خسوف بھی اشتہاری تھا اور وہ آسمانی تھا۔ اب یہ طاعون بھی اشتہاری ہے اور یہ زمینی ہے۔ اگر آج سے ایک ہزار برس پیشتر تک کی تواریخ پنجاب کی دیکھتے جاؤ تو جیسی طاعون اب ہے اس کی نظیر نہ ملے گی۔ ابھی تو اس کے پاؤں جمے ہیں ۔ اگر یہ سرسری ہوتی تو اس کا دورہ ختم ہو جاتا۔ موت اور خوف بھی خدا کے رعب کا نظارہ ہے اور اصلاح کا وقت ہے ہر ایک قسم کی قبیح رسم خود بخود دور ہو جاوے گی ۔ ابھی تو کارروائی شروع ہے کسی کا قول ہے۔ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ه آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا لے ۱۲ دسمبر ۱۹۰۲ء بروز جمعه جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کیا۔ بعد ادائے جمعہ نماز جنازہ ایک احمدی بھائی مرحوم خود نماز جنازہ پڑھانا کی حضرت اقدس نے پڑھائی۔ ( بوقت عصر ) اس وقت تشریف لا کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ایک الہام یہ الہام ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور عجیب اورم اور عجیب اور مبشر فقرہ تھا۔ وہ یاد نہیں رہا۔ يُنَادِي مُنَادٍ مِّنَ السَّمَاءِ - ۱ ، ۲ البدر جلد ا نمبر ۸ مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۵۸