ملفوظات (جلد 3) — Page 406
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۰۶ جلد سوم انہوں نے کیمپ میں حاضر ہونا تھا۔ ان کے اس اخلاص اور محبت پر فرمایا کہ باوجود یکہ فوجی نوکر ہیں مگر خدا نے دین کی محبت ڈال دی ہے صدق اور اخلاص لے کر آئے ہیں خدا ہر ایک کو یہ نصیب کرے۔ ایک صاحب نے اٹھ کر عرض کی کہ میرے سر میں درد رہتا ہے اور ہمیشہ گرمی میں سر درد کا علاج تک کرتا ہے شام کو جب ٹھنڈ شروع ہوتی ہے تو آرام ہو جا دن اور گرمی کے وقت مجھے سخت تکلیف رہتی ہے دعا فرمائی جاوے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ علاج بھی کیا ہے؟ ہو جاتا ہے ورنہ تمام اس نے کہا ہاں ۔ وہ ٹکیہ بھی کھائی ہیں جو کہ سر درد کے آرام کے لیے آج کل مشہور ہیں مگر فائدہ نہیں۔ فرمایا کہ ہڈیوں کا شور بہ پیا کرو۔ ہڈیاں ایسی لیں جن میں کچھ گوشت چمڑا ہو اس کو ابال کر شور بہ ٹھنڈا کرو کہ چربی جم جاوے۔ اس چربی کو نکال دو۔ یا ایک رومال پانی میں تر کر کے شور بہ اس میں چھا نو کہ چربی اس میں لگ جاوے اور خالص شور بہ رہے وہ پیا کرو اور ہم دعا بھی کریں گے۔ پھر اس شخص نے عرض کی کہ میرے گاؤں میں ایک مولوی مدرسہ میں صبر بھی ایک عبادت ہے ملازمہ سخت مخالف ہے اور مجھے بہت تکلیف دیتا ہے حضر دعا کریں سخت ہے اور ہے کہ خدا اس کی تبدیلی وہاں سے کر دے۔ حضرت اقدس نے اس مقام پر تبسم فرمایا اور پھر اسے اس طرح سے سمجھایا کہ اس جماعت میں جب داخل ہوئے ہو تو اس کی تعلیم پر عمل کرو۔ اگر تکالیف نہ پہنچیں تو پھر ثواب کیوں کر ہو۔ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں تیرہ برس دکھ اٹھائے تم لوگوں کو اس زمانے کی تکالیف کی خبر نہیں اور نہ وہ تم کو پہنچیں ہیں مگر آپ نے صحابہ کو صبر ہی کی تعلیم دی۔ آخر کا رسب دشمن فنا ہو گئے ۔ ایک زمانہ قریب ہے کہ تم دیکھو گے کہ یہ شریر لوگ بھی نظر نہ آئیں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ اس پاک جماعت کو دنیا میں پھیلا دے۔ اب اس وقت یہ لوگ تھوڑے دیکھ کر دکھ دیتے ہیں مگر جب