ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 379 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 379

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۷۹ جلد سوم نہیں کر سکتا جب تک خدا بھلائی نہ کرے جب انسان تقوی اختیار کرتا ہے تو خدا اس کے واسطے دروازہ کھول دیتا ہے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ( الطلاق : ۳) خدا پر سچا ایمان لاؤ اس سے سب کچھ حاصل ہوگا استقامت چاہیے ۔ انبیاوؤں کو جس قدر درجات ملے ہیں استقامت سے ملے ہیں ۔ اور یوں خشک نمازوں اور روزوں سے کیا ہو سکتا ہے؟ اس کے بعد تین احباب نے بیعت کی حضرت اقدس نے بیعت پر آخر دم تک قائم رہو فرمایا کہ جو بیعت کی اس پر آخر دم تک قائم رہو۔ تب خدا راضی ہوتا ہے۔ طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ ہم کسی کے ذمہ دار نہیں ہو سکتے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص تقوی اختیار کرے گا وہ اس کو نجات دے گا اس لئے تقوی اختیار کرو۔ ہماری جماعت دراصل مطعون تو ہو چکی ہے کہ مخالفین کا نشانہ بنی ہوئی ہے اس طرح سے طاعون اپنا کام اس میں کر چکی ہے۔ ایک صاحب نے حکیم صاحب کی معرفت کہا کہ اگر بعض واقعات حقہ کو ناول کے پیرا یہ ناول نویسی میں بیان کیا جاوے تو یہ امر معیوب تونہیں ہے ۔ فرمایا۔ اس میں معصیت نہیں ہے مطالب کو سمجھانے کے واسطے ہمیشہ زید و عمر و بکر کا ذکر فرضی طور پر رکھ لیتے ہیں خود تعزیرات ہند میں مثالیں موجود ہیں ۔ کے ۱۴ نومبر ۱۹۰۲ء بروز جمعه بعد ادائے نماز مغرب حضرت اقدس حسب دستور شہ نشین پر جلوہ گر ہوئے اس زمانہ کا جہاد مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے رخصت طلب کی کہ میں جا کر صرف چند روز گھر رہوں گا پھر وہ بہ وہ پھر کر پنجابی نظم کے پیرا یہ میں حضور کے سلسلہ کی تبلیغ اور اتمام حجت کروں گا۔ رده البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ ء صفحه ۳۰