ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 375 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 375

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۷۵ جلد سوم ایک جھوٹا مسیح آگیا اس کا قدم اس زمین میں اوّل ہے بعد ازاں ہمارا ہو گا جو کہ سچا مسیح کے ہے اور یہ جو حدیثوں میں ہے کہ دجال خدائی اور نبوت کا دعوی کرے گا تو موٹے رنگ میں اب اس قوم نے وہ بھی کر دکھایا۔ ڈوئی امریکہ میں نبوت کا دعویٰ کر رہا ہے اور پکٹ لندن میں خدائی کا دعویٰ کر رہا ہے۔ اپنے آپ کو خدا کہتا ہے پاٹ کا خدا ہونا دوسرے لفظوں میں یہ گو یا انجیل کی شرح آئی ہے اسے ایک فائدہ ہوا ہے کہ مسیح کو خدا ما ۔ کو خدا ماننے سے چھوٹ گیا کیونکہ آپ جو ساری عمر کے لئے خود خدا ہو گیا۔ ہے ۱۲ نومبر ۱۹۰۲ء بروز چهارشنبه ( بوقت مغرب ) اس وقت مفتی محمد صادق صاحب نے خبر سنائی کہ لاہور سے ایک آخری زمانہ کی علامات انگریزی رسالہ کتا ہے۔ اس میں کہا ہے کہ ان ایام میں دنیائیں لکھا مختلف مقامات پر بڑی کثرت سے زلزلہ آ رہے ہیں اور آتشی مادہ زمین سے نکل رہے ہیں اور زمین اونچی ہوتی جاتی ہے فرانس کے محققین نے لکھا ہے کہ دنیا کی قدیم سے قدیم تو اریخ میں زمین کے اس عظیمہ تغیر کی کہیں خبر نہیں ملتی ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ یوں تو زمین سے ہمیشہ کا نیں نکلتی رہتی ہیں اور آتش فشاں پہاڑ پھٹتے رہتے ہیں مگر اب خصوصیت سے ان زلزلوں کا آنا اور زمین کا اٹھنا یہ آخری زمانہ کی علامتوں سے ہے اور اَخْرَجَتِ الْأَرْضُ لہ الحکم کے الفاظ یہ ہیں ۔ مفتی محمد صادق صاحب نے مسٹر پکٹ کو ایک خط لکھا ہوا تھا اس کے جواب میں اس نے دونوٹس ان کو بھیجے ہیں وہ انہوں نے پڑھ کر سنائے ۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔ معقول باتوں کی قدر ہوتی ہے اور وہ رہ جاتی ہیں لیکن جاہلانہ باتوں کی رونق دو تین سطروں ہی میں جاتی رہتی ہے۔ جھوٹھے نبیوں اور مسیحوں کا قدم پہلے لندن میں رکھا گیا اور سچے مسیح کی آواز اس کے بعد لندن میں پہنچے گی ۔“ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۱ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۲ صفحه ۵) البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۲۹،۲۸