ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 365 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 365

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۶۵ جلد سوم بیعت کی ۔ بیعت کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہماری کتابوں کو خوب پڑھتے رہوتا کہ واقفیت ہو اور کشتی نوح کی تعلیم پر ہمیشہ عمل کرتے رہا کرو اور ہمیشہ خط بھیجتے رہو ۔ ظہر کے وقت حضور والا نے ایک نو وارد صاحب مخالف باپ کے لئے دعا کی نصیحت سے ملاقات کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ اپنے والد کے حق میں جو کہ حضرت اقدس کے سخت مخالف ہیں دعا کیا کریں انہوں نے عرض کی کہ حضرت میں دعا کیا کرتا ہوں اور حضور کو بھی ہمیشہ لکھا کرتا ہوں حضرت اقدس نے فرمایا کہ توجہ سے دعا کرو باپ کی دعا بیٹے کے واسطے اور بیٹے کی باپ کے واسطے قبول ہوا کرتی ہے اگر آپ بھی توجہ سے دعا کریں تو اس وقت ہماری دعا کا اثر ہوگا۔ لاہور سے ایک شخص کا خط آیا کہ اسے مسیح موعود کی صداقت کے متعلق خواہیں خواب میں حضرت اقدس کی نسبت جتایا گیا کہ وہ سچا ہے۔ اس شخص کی ارادت ایک فقیر کے ساتھ تھی جو کہ داتا گنج بخش کے مقبرہ کے پاس رہا کرتا ہے اس شخص نے اس سے بیان کیا تو اس نے کہا کہ مرزا صاحب کی اتنے عرصہ سے ترقی کا ہونا اور دن بدن عروج کا ہونا ان کی سچائی کی دلیل ہے پھر ایک اور مست فقیر وہاں تھا اس نے کہا بابا ہمیں بھی پوچھ لینے دے، دوسرے دن اس نے بتلایا کہ مجھے خدا نے کہا ہے کہ مرزا مولا ہے اول فقیر نے کہا کہ مولانا کہا ہوگا کہ وہ تیرا اور میرا اور ہم جیسوں سب کا مولا ہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ آج کل خواب اور رویا بہت ہوتے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگوں کو خوابوں سے اطلاع دیوے خدا کے فرشتے اس طرح پھرتے ہیں جیسے آسمان میں ٹڑی ہوتی ہے وہ دلوں میں ڈالتے پھرتے ہیں کہ مان لو مان لو۔ پھر ایک اور شخص کا حال بیان کیا کہ جس نے حضور عالی کے رد میں ایک کتاب لکھنے کا ارادہ کیا