ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 364 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 364

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۶۴ جلد سوم ایک آبپاشی اور تخم ریزی تو کسان کرتا ہے اور ایک خود خدا کرتا ہے ہم اور ہماری جماعت خدا کی تخم ریزی اور آبپاشی سے ہیں تو خدا کے لگائے ہوئے پودا کو کون اکھاڑ سکتا ہے۔' مختلف باتوں کے دوران فرمایا۔ قبول حق کے لئے قوت اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے آتی ہے اس کی توفیق کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ فرمایا۔ انبیاء نے کبھی تماشے نہیں دکھائے البتہ جب ان پر شدائد انبیاء کے معجزات اور مصائب آت تھے تواللہ تعالی ان کی طرف سے تماشہ دکھایا کرتا ہے۔ جیسے قُلْنَا يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلَمَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبیاء :۷۰) سے معلوم ہوتا ہے ایسا ہی ہم پر قتل کا مقدمہ بھی ایک نارتھا جس سے اللہ تعالیٰ نے نجات دی۔ ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا کہ انبیاء بھی قینچی کا کام کرتے ہیں ایک طرف سے قطع کرتے ہیں اور دوسری طرف پیوست کرتے ہیں۔ کسی شخص نے کہا کہ صحابہ کے کپڑے میلے کچیلے صحابہ کرام پاک وصاف رہتے تھے ہوتے تھے اور ہونے لگے ہوئے ہوتے تھے۔ پیوند فرمایا۔ یہ جھوٹ ہے میلے کچیلے ہونا اور بات ہے اور پیوند ہونے اور بات ہے۔ قرآن شریف میں آیا ہے کہ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدثر : 1) پس پاک صاف رہنا ضروری ہے ایسا ہی قرآن شریف میں فرما یالا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ( الواقعة : ٨٠) ۸ رنومبر ۱۹۰۲ء بروزشنبه بوقت فجر ) مونگھیر سے محمد رفیق صاحب بی اے محمد کریم صاحب تشریف ہر احمدی کے لئے تین نصائح لائے ہوئے تھے دونوں صاحبوں نے حضرت اقدس سے ل البدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۲۷ ۲ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۶