ملفوظات (جلد 3) — Page 172
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۲ جلد سوم بلا تاریخ جولوگ سچے مذہب کے پیرو ہوتے سچے مذہب کے پیروؤں کے ساتھ خدا ہوتا ہے ہیں خدا تعالیٰ ان ہی کے ساتھ ہوتا ہے۔ اُن کے اور ان کے غیروں میں ایک امتیاز ہوتا ہے جو تائید وہ اسلام کی کرتا ہے وہ دوسروں کی نہیں کرتا۔ اسلام کا خدا اپنے کلام کے ساتھ ایک شرف عطا کرتا ہے جو اور کسی کو نہیں ملتا اور اس طرح پر وہ قدرت کے نشان دکھاتا ہے اور کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہاں باتیں بنانے والے بہت ہو جاتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں کہ انسان کے تابع ہو بلکہ چاہتا ہے کہ لوگ اس کے تابع ہوں ۔ بلا تاریخ آج ہمیں کوئی دکھائے کہ اسلام کے سوا کونسا مذہب ہے جو اللہ اور اس کی مخلوق کے لیے پاک ہدایت کرتا ہے۔ بلا تاریخ دنیا ایسی ہے کہ یہ آرام کی جگہ نہیں بلکہ ایک خارستان ہے۔ دنیا کی بے ثباتی اور مصائب خوشی کی جان نہیں اس کے ساتھ آلام واستقام لگے ہوئے ہیں۔ ہمارے خاندان میں پچاس کے قریب آدمی تھے وہ قریباً سب کے سب خاک کے نیچے چلے گئے۔ بچوں بیویوں میں ابتلا آتے ہیں ۔ اس سے بھی انسان کو سبق ملتا ہے۔ اس پر دنیا کی بے ثباتی اور حقیقت منکشف ہو جاتی ہے۔ انسان چونکہ دو محبتوں کا مجموعہ ہے کیونکہ انسان اصل میں انسان ہے۔