ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 109

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰۹ جلد سوم بلکہ وہ ہندوستان سے جانے والوں کے لیے اپنا الگ جہاز بھیجنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہیں ۔ اس پر فرمایا کہ بیشک ہم تو ہر وقت تیار ہیں اگر یہ معلوم ہو جاوے کہ وہ کب ہوگی اور اس کے قواعد کیا ہیں تو ہم اسلام کی خوبیوں اور دوسرے مذاہب کے ساتھ اس کا مقابلہ کر کے دکھا سکتے ہیں اور اسلام ہی ایسا مذہب ہے جو کہ ہر میدان میں کامیاب ہو سکتا ہے کیونکہ مذہب کے تین مجزو ہیں ۔ اول خدا شناسی ، مخلوق کے ساتھ تعلق اور اس کے حقوق اور اپنے نفس کے حقوق ۔ جس قدر مذاہب اس وقت موجود ہیں بجز اسلام کے جو ہم پیش کرتے ہیں سب نے بے اعتدالی کی ہوئی ہے۔ پس اسلام ہی کامیاب ہوگا۔ ذکر کیا گیا کہ وہاں بدھ مذہب ہے اس کا ذکر بھی اس مضمون میں آجانا چاہیے۔ فرمایا۔ بدھ مذہب دراصل سناتن دھرم ہی کی شاخ ہے۔ بدھ نے جو اوائل میں بُدھ مت اپنی بیوی بچوں کو چھوڑ دیا اور قطع تعلق کر لیا، شریعت اسلام نے اس کو جائز نہیں رکھا۔ اسلام نے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنی اور مخلوق سے تعلق رکھنے میں کوئی تناقض بیان نہیں کیا۔ بدھ نے اول ہی قدم پر غلطی کھائی ہے اور اس میں دہریت پائی جاتی ہے۔ مجھے اس بات سے کبھی تعجب نہیں ہوتا کہ ایک کتا مردار کیوں کھاتا ہے جس قدر تعجب اس بات سے ہوتا ہے کہ انسان انسان ہو کر پھر اپنے جیسی مخلوق کی پرستش کیوں کرتا ہے اس لیے اس وقت جب خدا نے یہ سلسلہ قائم کیا ہے تو سب سے اول میرا فرض ہے کہ خدا کی توحید قائم کرنے کے لیے تبلیغ اور اشاعت میں کوشش کروں۔ کہ پس مضمون تیار ہو سکتا ہے اور وہاں بھیجا جا سکتا ہے۔ پہلے قواعد آنے چاہئیں ۔ پھر فرمایا اس مضمون کے پڑھنے کے لیے اگر مولوی عبدالکریم صاحب جائیں تو خوب ہے۔ اُن کی آواز بڑی بارعب اور زبردست ہے اور وہ انگریزی لکھا ہوا ہو تو اُسے خوب پڑھ سکتے ہیں اور ساتھ مولوی محمد علی صاحب بھی ہوں اور ایک اور شخص بھی چاہیے۔ الرَّفِيقُ ثُمَّ الطَّرِيقُ ۔ پھر اس سلسلہ کلام میں فرمایا۔ زمانہ میں باوجود استغراق دنیا کے مذہب کی طرف بھی توجہ ہو گئی ہے اور مذہبی چھیڑ چھاڑ کا ایسا