ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 110 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 110

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۱۰ جلد سوم سلسلہ جاری ہو گیا ہے کہ پہلے کبھی ایسا موقع نہیں ملا۔ فرمایا۔ پھر اس ذکر پر کہ انجمن حمایت اسلام کو بعض اخباروں نے توجہ دلائی ہے کہ وہ کوئی آدمی بھیجیں۔ ہمارے مخالف اسلام کو کیا پیش کریں گے جب کہ اسلام کی خوبیوں کا خود ان کو اعتراف نہیں ہے۔ اول خدا کی توحید اسلام نے بڑے زور سے قائم کی مگر جب یہ مسیح میں خدائی صفات کو قائم کرتے اور مانتے ہیں تو توحید کہاں رہی۔ پھر برکات اسلام کا فخر ہے۔ مگر یہ لوگ اس سے بھی منکر ہیں ۔ اگر پچھلے قصے پیش کریں تو سناتن والے بھی کر سکتے ہیں ۔ اسلام تو اس پھل کی طرح تھا جو تازہ بتازہ ہو جس کے کھانے سے لذت اور خوشی محسوس ہوتی ہے مگر اب ان لوگوں نے وہ حالت کر دینی چاہی ہے جیسے ایک سڑا ہوا پھل ہو جس کی عفونت دماغ کو خراب کر دے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق اسلام کو تازہ ہی رکھا ہے اور اسی لیے بجز ہمارے کوئی دوسرا اس کو پیش نہیں کر سکتا۔ آج اسلام کو وہی کامیاب کر سکتا ہے جو بیان کرتے کرتے مسیح کو قبر تک پہنچادے۔ پھر اسی سلسلہ میں فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے جو براہین میں وعدہ کیا تھا يَنصُرُكَ اللهُ فِي الْمَوَاطِنِ ۔ یعنی اللہ بہت سے میدانوں میں تیری مدد کرے گا۔ اب تک جس قدر میدان ہمارے سامنے آئے خدا تعالیٰ نے فتح دی ۔ اے ۸ راگست ۱۹۰۲ء (بوقت شام) امریکہ کے ڈاکٹر ڈوئی کے نام حضرت مسیح موعود کی چٹھی کا خلاصہ حضرت اقدس علیہ السلام نے مولوی محمد علی صاحب کو وہ چٹھی دی جو ڈاکٹر ڈوئی امریکہ کے مشہور عیسائی مفتری کے نام لکھی ہے چنانچہ وہ چٹھی پڑھ کر سنائی گئی ۔ اس چٹھی کو ہم انشاء اللہ اخیر ستمبر ۱۹۰۲ء تک الحکم جلد ۶ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۲ء صفحه ۴