ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 108 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 108

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰۸ جلد سوم مشہور مفتری مدعی الیاس ڈوئی کا اخبار پڑھا گیا جو مفتی محمد صادق صاحب ایک عرصہ سے سنایا کرتے ہیں ڈوئی نے اپنے مخالف قوموں، بادشاہوں اور سلطنتوں کی نسبت پیشگوئی کی ہے کہ وہ تباہ ہو جائیں گے۔ اس پر حضرت اقدس کی رگ غیرت وحمیت دینی جوش میں آئی اور فرمایا کہ فرمایا مفتری کذاب اسلام کا خطرناک دشمن ہے۔ بہتر ہے اُس کے نام ایک کھلا خط چھاپ کر بھیجا جاوے اور اس کو مقابلہ کے لیے بلایا جاوے۔ اسلام کے سواد نیا میں کوئی سچا مذہب نہیں ہے اور اسلام ہی کی تائید میں برکات اور نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ میرا یقین ہے کہ اگر یہ مفتری میرا مقابلہ کرے گا تو سخت شکست کھائے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کے افترا کی اس کو سزا دے۔ غرض یہ قرار پایا کہ ۷ے راگست کو حضرت اقدس ایک خط اس مفتری کو لکھیں اور اسے نشان نمائی کے میدان میں آنے کی دعوت کریں۔ یہ خط انگریزی زبان میں ترجمہ ہو کر مختلف اخبارات میں بھی شائع ہوگا اور بھیجا جاوے گا۔ الهام نزول مسیح جو آج کل لکھ ر۔ آج کل لکھ رہے ہیں ۔ اور پیر گولڑی کی کتاب سیف چشتیائی بھی زیر نظر ہے۔ اس پر کسی قدر توجہ کرنے سے یہ الہام ہوا۔ ی راگست ۱۹۰۲ء إِنِّي أَنَا رَبُّكَ الْقَدِيرُ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِي - ے راگست کی صبح کو حسب معمول سیر کو نکلے ۔ ایڈیٹر الحکم نے عرض کی کہ حضور امسال شکاگو کی طرز پر ایک مذہبی کا نفرنس جاپان میں ہونے والی ہے ۔ جس میں مشرقی دنیا کے مذاہب کے سر کردہ ممبروں کا اجتماع ہوگا اور اپنے اپنے مذہب کی خوبیوں اور تائید پر لیکچر دیئے جائیں گے۔ کیا اچھا ہوا گر حضور کی طرف سے اس تقریب پر کوئی مضمون لکھا جاوے اور اسلام کی خوبیاں اس جلسہ میں پیش کی جاویں ۔ ہماری جماعت کی طرف سے کوئی صاحب جیسے مولوی محمد علی صاحب ہیں چلے جائیں ۔ جاپان کے مصارف بھی بہت نہیں ہیں اور جاپان والوں نے ہندوستانیوں کو دعوت کی ہے