ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 2 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 2

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳ ستمبر ۱۹۰۰ء ۲ جلد دوم تحفہ گولڑویہ میں بڑے بڑے دقائق معارف بیان تحفہ گولڑویہ کے متعلق الہامی بشارت فرمائے ہیں۔ آج فرماتے تھے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ یہ رسالہ بڑا بابرکت ہوگا ، اسے پورا کرو اور پھر الہام ہوا ۔ قُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ۔ چونکہ مضامین کی آمد بہت ہے اور وہ چاہتی ہے کہ درمیانی سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے اس لئے کہ ٹوٹنے میں بسا اوقات پیش آمد مضمون فوت ہو جاتا ہے۔ مناسب ہے کہ جمعرات تک پھر نمازیں ظہر پھر اور عصر کی جمع کر کے پڑھی جائیں ۔ ۔۔۔۔ یوں ثابت اور صحیح ہوگئی وہ پیش گوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کہ تُجْمَعُ لَهُ الصَّلوة ۴ ستمبر ۱۹۰۰ ء حضرت اقدس نے ایک دن مولانا عبدالکریم صاحب کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ بڑا ثواب اب تو آپ بھی ہمارے ساتھ گالیوں میں شامل ہو گئے۔ بڑا ثواب ہے۔ ہے استمبر ١٩٠٠ء حضرت کو کل در دسر کے وقت بار بار یہ الہام ہوا۔ ایک الہام إِنِّي مَعَ الْأَمَرَاءِ آتِيكَ بَغْتَةً “ یعنی میں امیروں کے ساتھ تیری طرف اچانک آؤں گا۔ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۶ ء صفحه ۹ ( از مکتوبات کریمیه نمبر ۳) الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحه ۱۰