ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 1

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد دوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام یکم ستمبر ۱۹۰۰ء جناب مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے غنائے ذاتی خدا کی صفت غنا کا تقاضا فرمایا۔ پر بہت موثر اور ڈر دلانے والی تقریر فرمائی۔ اگر چہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے انه اوى الْقَرْيَةَ - مگر خدا تعالیٰ کسی کا محکوم رہنا نہیں چاہتا۔ اس کی صفت غنا ہر دم تقاضا کرتی ہے کہ انسان کبھی ایمن اور مطمئن ہو کر نہ بیٹھ رہے۔ اس کا منشا ہے کہ انسان خوف و ہراس میں اوقات بسر کرے تو کہ ذلّ عبودیت کی حالت قائم رہے۔ فرمایا۔ ہیضہ خدا تعالیٰ کی تلوار ہے۔ بہت بہت دعائیں مانگو کہ اللہ تعالیٰ اس سے اس گاؤں کو محفوظ رکھے۔ اس لئے کہ مخالفوں کے نزدیک اور جگہوں کے لوگ تو شہید ہوتے ہیں۔ مگر خدا نہ کرے لو جو یہاں پڑے تو یہی کہیں گے کہ ان پر غضب الہی پڑا ۔ کے الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۰۶ صفحه ۹ ( از مکتوبات کریمیہ نمبر ۳)