ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page vi of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page vi

ساتھ ساتھ لکھ لئے جاتے ہیں مگر بہر حال وہ بات کہاں جو موجودگی میں حاصل ہوتی ہے۔ حاضر و غائب کیونکر یکساں ہو سکتے ہیں۔ اپنا حرج کر کے امام کی خدمت میں اکثر آنے والے اور اپنے دنیوی فوائد کو مقدم رکھ کر گھر میں بیٹھ رہنے والے کیونکر برابر ہو سکتے ہیں ۔“ 66 الحکم جلد ۵ نمبر ۲۷ مورخہ ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء صفحہ ۶) ملفوظات کی اس جلد کی ترتیب و تدوین اور مختلف اخبارات سلسلہ سے ملفوظات کا اکٹھا کرنا چوہدری احمد جان صاحب وکیل المال تحریک جدید کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ جَزَاهُ اللهُ فِي الدَّارَيْنِ خَيْرًا - اس مختصر سے پیش لفظ کے بعد اس جلد کا انڈکس بطور خلاصہ مضامین درج کیا جاتا ہے۔ جلال الدین شمس ربوہ ۔ ۳۰ نومبر ۱۹۶۰ء