ملفوظات (جلد 2) — Page 474
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۷۴ جلد دوم پوشیدہ نہیں ہے کہ کس طرح پر وہ نامحرم نوجوان عورتوں سے ملتا تھا اور کس طرح پر ایک بازاری عورت سے عطر ملواتا تھا اور یسوع کی بعض نانیوں اور دادیوں کی جو حالت بائبل سے ثابت ہوتی ہے وہ بھی کسی سے مخفی نہیں ۔ ان میں سے تین جو مشہور و معروف ہیں ان کے نام یہ ہیں بنت سبع ، راحاب ، تمر ، اور پھر یہودیوں نے اس کی ماں پر جو کچھ الزام لگائے ہیں وہ بھی ان کتابوں میں درج ہیں ۔ ان سب کو اگر اکٹھا کر کے دیکھیں تو اس کا یہ قول کہ مجھے نیک نہ کہو اپنے اندر حقیقت رکھتا ہے اور یہ فروتنی یا انکسار کے طور پر ہرگز نہ تھا جیسا بعض عیسائی کہتے ہیں اب میں پوچھتا ہوں کہ جس شخص کے اپنے ذاتی چال چلن کا یہ حال ہو اور حسب نسب کا یہ تو کیا خدا ایسا ہی ہوا کرتا ہے یہ باتیں اللہ تعالیٰ کے تقدس کے صریح خلاف ہیں خدا اپنی قدرت سے کبھی الگ نہیں ہوا ۔ اور یسوع کی نسبت صاف معلوم ہے کہ پورا ناتواں اور بے علم تھا۔ پھر یسوع کی راست بازی میں کلام ہے پہلے کہا کہ میں داؤد کا تخت قائم کرنے کے واسطے آیا ہوں اور حواریوں کو کپڑے بیچ کر تلواریں خریدنے کی بھی تعلیم دی لیکن جب دال گلتی نظر نہ آئی تو اس کو یہ کہہ کر ٹال دیا کہ آسمانی بادشاہت ہے کیا داؤد کا تخت آسمانی تھا۔ اصل یہ ہے کہ ابتدا میں اسے خیال نہ تھا کہ کوئی مخبری کی جاوے گی لیکن آخر جب مخبری ہوئی اور عدالتوں میں جلی ہوئی تو آنکھ کھلی اور آسمانی سلطنت پر اسے ٹالا ۔ بھلا اس قسم کے ضعف اور بے علمی اور ایسے چال چلن کے ہوتے ہوئے کہیں خدا بنا کہیں بیٹا کہلانا اور انسان ہونا یہ ساری باتیں ایک ہی وقت میں جمع ہو جا ئیں کس قدر حیرت کو بڑھانے والی ہیں۔ باقی رہا پولوس کا اجتہاد یا اُس کے اقوال ۔ جن لوگوں نے پولوس کے چال چلن پولوس کا کردار پر غورکی ہے اور جیسا کہ اس کے بعض مخطوط کے فقرات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہر مذہب والے کے رنگ میں ہو جاتا تھا۔ تمہیں خوب معلوم ہے اور اس کے حالات میں آزاد خیال لوگوں نے لکھا ہے کہ اچھے چال چلن کا آدمی نہ تھا۔ بعض تاریخوں سے پایا جاتا ہے کہ وہ ایک کا ہن کی لڑکی پر عاشق تھا اور ابتدا میں اُس نے بڑے بڑے دُکھ عیسائیوں کو دیئے اور بعد میں جب کوئی راہ اُسے نہ ملی اور اپنے مقصد میں کامیابی کا کوئی ذریعہ اُسے نظر نہ آیا تو اس نے ایک خواب بنا کر