ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 377 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 377

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۷۷ جلد دوم جن سے حضرت اقدس کو موجودہ صورت میں بالکل انقطاع ہے کہ پھر ان کے کھانے کا کیا انتظام ہوگا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ دراصل وہ مر گئے ہیں اور وہ دونوں گھروں کے دیکھنے کو آئے ہیں۔ ام المومنین نے کہا کہ رحمت اللہ خاص آپ سے ملنے کو آیا ہے۔ پھر منظور علی ایک لڑکا ہے۔ وہ ایک پوٹلی کپڑوں کی اس دوسرے گھر میں ہمارے ہی مکان کی سیڑھیوں میں سے ہو کر اس طرف لے گیا ہے۔ جس کو انہوں نے کھولا ہے تو وہ سیاہ بوٹی اور سفید زمین کی ایک چھینٹ تھی ۔ اس کے بعد ان کا اور اسباب بھی ادھر ہی آگیا ہے۔ تو معلوم ہوا کہ منظور علی ادھر جو پوٹلی لے گیا تھا وہ بھی غلطی سے لے گیا ہے۔ دراصل ادھر ہی کی تھی پھر آنکھ کھل گئی۔ حضرت اقدس نے فرمایا۔ میری اس رؤیا کے ساتھ جو کل سنائی تھی اس کے بعض اجزا ملتے ہیں اور فرمایا کہ غلام قادر میں جو قادر کا لفظ ہے اس کا تعلق دونوں گھروں سے ہے مگر رحمت اللہ مخصوص اسی گھر سے ہے۔ ۲۰ نومبر ۱۹۰۱ء سیر کو حسب معمول نکلے اور فرمایا۔ جب انسان حجۃ اللہ کے مقام پر ہوتا ہے حجَّةُ الله کا مقام تو اللہ تعالیٰ ہی اس کے جوارح ہوتا ہے اور یہ سچی بات ہے کہ جب خدا تعالیٰ سے انسان پوری صلح کر لیتا ہے اور اپنی مرضی اور تمام خواہشوں اور قوتوں کو اس کے ہی سپردکر دیتا ہے تو خداس کی ساری طاقتیں ہو جاتا ہے۔ اس کی مثال اس لوہے کی سی ہو جاتی ہے جو آگ میں ڈال دیا جاوے اور خوب گرم ہو کر آگ کی طرح سرخ ہو جاوے پھر اس میں اس وقت وہی خواص ہوتے ہیں جو آگ میں ہوتے ہیں۔ فرمایا کہ میں نے غور کیا ہے کہ مکر کا لفظ آنحضرت صلی اللہ خَيْرُ الْمَاکرین کے معنے علیہ سلم اور سی علیہ السلام کے لئے قرآن میں آیا ہے اور میرے لئے بھی یہی لفظ براہین میں آیا ہے۔ گو یا مسیح علیہ السلام کے قتل کے لئے بھی ایک مخفی منصوبہ کیا