ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 321 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 321

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲۱ جلد دوم چنانچہ جب وہ عطر لے کر آیا تو اس نے بیان کیا کہ جو گاڑیاں ہم سے پیچھے آتی تھیں ان کے سوار کہتے تھے کہ کس کے پاس عطر ہے گو یا اس کی اتنی خوشبو تھی ۔ اس قسم کی باتیں ہوتی رہیں۔ اپنے دعوی کی صداقت اور اپنے مامور من اللہ ہونے اور خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنے رابطہ کے ایسے شدید اور گاڑھے تعلق ہونے پر کہ کوئی دوسرا آج زمین پر ویسا نہیں۔ اپنی دعاؤں کی قبولیت پر کچھ فرماتے رہے پھر مرزا خدا بخش صاحب ابوالعطاء کی کتاب ”عسل مصفی سننے لگے اور اس کے ضمن میں المسیح الدجال پر ایک پر جوش اور لطیف تقریرفرمائی جو بالکل اچھوتی اور ٹی تھی اور کسی تحریر میں ابھی تک نہیں آئی، یہ وہ تقریر ہے جو دجال کی حقیقت اور اس کے خاص پتلے کو ہر ایک کے سامنے کر دیا جائے گا۔ کوئی ہی ایسا بد بخت ہوگا جو اس کے بعد بھی منکر رہے۔ اے ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۱ء فونوگراف کے ذریعہ تبلیغ حضرت اقدین حسب معمول سیر کو تشریف لے گئے۔ راستہ میں فونو گراف کی ایجاد اور اس سے اپنی تقریر کو مختلف مقامات پر پہنچانے کا تذکرہ ہوتا رہا۔ چنانچہ یہ تجویز کی گئی کہ اس میں حضرت اقدس کی ایک تقریر عربی زبان میں بند ہو جو چار گھنٹہ تک جاری رہے اور اس تقریر سے پہلے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی تقریر ایک انٹروڈکٹری نوٹ کے طور پر جس کا مضمون اس قسم کا ہو کہ انیسویں صدی مسیحی کے سب سے بڑے انسان کی تقریر آپ کو سنائی جاتی ہے۔ جس نے خدا کی طرف سے مامور ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور جو مسیح موعود اور مہدی معہود کے نام سے دنیا میں آیا ہے اور جس نے ارضِ ہند میں ہزاروں لوگوں کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے اور جس کے ہاتھ پر ہزاروں تائیدی نشان ظاہر ہوئے ۔ خدا تعالیٰ نے جس کی ہر میدان میں نصرت کی ۔ وہ اپنی دعوت بلاد اسلامیہ میں کرتا ہے سامعین خود اس کے منہ سے سن لیں کہ اس کا کیا دعوٹی ہے اور اس کے دلائل اس کے پاس کیا ہیں ۔ اس قسم کی الحکم جلد ۵ نمبر ۴۰ مورخه ۳۱ را کتوبر ۱ ۱۹۰ صفحه ۶۰۵