ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 13 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 13

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳ جلد دوم پھر اس کی صفات ربّ ، رَحِيم ، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ سے منکر تھیں اس لئے اس طرز کو لیا۔ یہ یا درکھو کہ جس نے قرآن کریم کے الفاظ اور فقرات کو جو قانونی ہیں ہاتھ میں نہیں لیا اس نے قرآن کا قدر نہیں سمجھا۔ اب دیکھو یہاں خَالِقُ الْعَالَمِین نہیں فرمایا بلکہ رَبُّ الْعَالَمِين فرمایا یہاں یہ بھی فرمایا کہ رَبُّ الْعَالَمِین اس لئے بھی فرمایا تا کہ یہ ثابت کرے کہ وہ بسائط اور عالم امر کا بھی رب ہے۔ کیونکہ بسیط چیزیں امر سے ہیں اور مرکب خلق سے ، اس لئے کہ بعض قو میں ربوبیت کی منکر ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم کو جو کچھ ملتا ہے ہمارے عملوں کے سبب سے ہی ملتا ہے مثلاً اگر دودھ ملتا ہے تو اگر ہم کوئی گناہ کر کے گائے یا بھینس وغیرہ کی جون میں نہ جاتے تو دودھ ہی نہ ہوتا اور خلق چونکہ قطع برید کرنے کا نام ہے۔ اس لئے اس موقع پر رَبُّ الْعَالَمِین کو جو اس سے افضل تر ہے بیان فرمایا۔ اسی طرح پر رحمانیت ، رحیمیت کے منکر دنیا میں موجود ہیں ۔ غرض قرآن کریم مذاہب باطلہ کے عقائد فاسدہ کو مد نظر رکھ کر ایک سلسلہ شروع فرماتا ہے۔ اسی طرح پر اس قصہ میں حضرت سلیمان علیہ السلام کی بریت منظور ہے۔ اور ان کو اس ناپاک الزام سے بری کرنا مقصود ہے۔ جو ان پر لگایا جاتا ہے کہ وہ بت پرست تھے ۔ خدا نے فرمایا مَا كَفَرَ سُلَيْمَنُ (البقرة : ۱۰۳) سلیمان نے کفر نہیں کیا۔ ۲۰ اکتوبر ۱۹۰۰ء مولوی جمال الدین صاحب سید والہ نے اپنے واقعات سنائے ۔ جس پر دو قسم کی مخلوق حضرت مسیح موعود نے فرمایا کہ آج میں اَيَّدُ لَهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ (البقرة : (۸۸) کی بحث لکھتا تھا۔ اس میں میں نے بتایا ہے کہ مسیح کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ روح القدس کے فرزند وہ تمام سعادت مند اور راستباز ہیں جن کی نسبت إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنُ ( الحجر : (۴۳) وارد ہے اور قرآن کریم سے دو قسم کی مخلوق ثابت ہوتی ہے۔ اوّل وہ جو روح القدس کے فرزند ہیں اور بن باپ پیدا ہونا تو کوئی خصوصیت ل الحکم جلد ۴ نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۰ء صفحه ۳، ۴