ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 7 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 7

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد دوم مجھے اس لفظ سے رقت ہوئی میں نے عرض کیا کہ آپ وہ ہیں جن کی نسبت خدا تعالیٰ کہہ چکا ہے انت الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي لَا يُضَاعُ وَقْتُه ۔ میں امید کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کو آپ کے درجات کی ترقی بہت ہی منظور ہے کہ ایک طرف تو آپ کے سپرد اس کثرت سے کام کر دیتے ہیں کہ ان کے تصور سے قوی سے قوی زہرہ آدمی کی پیٹھ ٹوٹ جاتی ہے اور اُس پر اس قدر بیماریوں کا ہجوم مسکرا کر فرمایا۔ ہاں یہ تو ہمیں یقین ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کے بہت سے مصالح ملحوظ ہیں۔ : ے پر اعتراض کے متعلق فرمایا۔ احمد بیگ والی پیشگوئی پر اعتراض - احمد بیگ کے متعلق پیشگوئی ہر کوئی شخص خدا تعالی کے خوف سےغور کرے کہ چار شخصوں اگر کی موت کی نسبت ہماری پیش گوئی تھی۔ جن میں سے تین ہلاک ہو چکے اور ایک ( داماد ) باقی ہے تو اس کی روح کانپ جائے گی کہ کس دلیری سے اور کیوں وہ اعتراض کر سکتا ہے۔ اسے سمجھ لینا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے مصالح اس میں ہیں۔ خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ راستبازوں کے مخالفوں کی عمریں بھی ان کے کارخانہ کی رونق کے لئے لمبی کر دیتا ہے۔ خدا تعالیٰ قادر تھا کہ ابو جہل اور اس کے امثال پر مکہ معظمہ میں یکجا اور نا گہاں بجلی پڑ جاتی اور بہت بڑی ایذا پہنچانے سے قبل ان کا استیصال ہو جا تا مگر ان کا تارو پود درہم برہم نہ ہوا جب تک بدر کا یوم نہ آیا۔ اگر ایسی ایسی کارروائیاں جلد جلد پوری ہو جائیں تو نبی بہت جلد ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے اور وہ گرمئی ہنگامہ کیوں کر رنگ آرائے چہرۂ ہستی ہو، جس کے قیام کے بغیر طرح طرح کے علوم و حکمتیں بروئے کا رنہیں آسکتیں۔ خدا تعالیٰ صادق کو نہیں کے کار اٹھاتا جب تک اس کا صادق ہونا آشکار نہ کر دے اور ان الزاموں سے اس کی تطہیر نہ کر دے جو ناعاقبت اندیش اس پر لگاتے ہیں ۔ بعد نماز عشاء فرمایا۔ مہدی اور دجال کے متعلق احادیث میں آج کنز العمل کو دیکھ رہا تھا۔ مہدی اور دجال کی نسبت ۸۵ حدیثیں اس میں جمع کی گئی ہیں ۔ سب حدیثوں میں یہی ہے کہ وہ آتے ہی یوں لے ( مراد حضرت مولانا عبد الکریم صاحب - مرتب )