ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 1

ملفوظات حضرت مسیح موعود 1 جلد اول بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۱۸۹۱ء حضرت مولوی عبدالکریم صاحب فرماتے ہیں ۔ بعثت کی غرض مجھے خوب یاد ہے اور میں نے اپنی نوٹ بک میں اس کو لکھ رکھا ہے کہ جالندھر کے مقام پر ایک شخص نے حضرت اقدس امام صادق حضرت میرزا صاحب کی خدمت میں سوال کیا کہ آپ کی غرض دنیا میں آنے سے کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میں اس لئے آیا ہوں تا لوگ قوت یقین میں ترقی کریں۔ ہے ایمان کی اقسام ایک اور بات بھی ہے جومیری نوٹ بک میں درج ہے اور وہ واقعہ بی ای جالندھر کا ہے۔ ہماری جماعت کے ایک آدمی ہمارے بھائی منشی محمد اروڑا صاحب نے سوال کیا کہ حضرت ایمان کتنی طرح کا ہوتا ہے؟ آپ نے جو جواب اس کا فرمایا بہت ہی لطیف اور سلیس ہے۔ فرمایا۔ ایمان دو قسم کا ہوتا ہے۔ موٹا اور باریک۔ موٹا ایمان تو یہی ہے کہ دین العجائز پر عمل