ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page viii of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page viii

کے زیر عنوان الحکم جلد ۷ نمبر ۳۶ صفحہ ۱۱،۱۰ ۔ اور زیر عنوان ۱۸۷۹ء کے قریب کا زمانہ الحکم جلد ۶ نمبر ۴۳ ۱۸۷۹ء سے 66 ۴۳ سے اور زیر عنوان ۱۸۷۹ء سے پہلے الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ نمبر ۴۵ سے اور ز سے اور زیر عنوان سے قبل الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ والحکم جلد ۷ نمبر اور زیر عنوان ۸ رمئی ۱۸۸۵ء اخبار عام لاہور مطبوعہ ۱۰ رمئی ۱۸۸۵ ء اور عبد اللہ جیمز عیسائی کے تین سوالوں کے جوابات کا ذکر کیا ہے۔ چونکہ یہ سب تحریریں حضور کے اپنے قلم سے رقم کردہ مضامین تھے اس لیے انہیں ملفوظات میں درج نہیں کیا گیا۔ ہم انہیں اشتہارات کے ساتھ ذکر کریں گے ۔ کیونکہ ملفوظات سے حضور کی وہ باتیں مراد ہیں جو حضور نے زبانی بیان فرمائیں اور ڈائری نویسوں نے بعد میں مرتب کیں۔ اللہ تعالیٰ ملفوظات مبارکہ کو افراد جماعت اور غیروں کے لیے مفید اور نافع بنائے ۔ آمین ۲۰ اگست ۱۹۶۰ء خاکسار جلال الدین شمس حال مقیم کوئٹہ