ملفوظات (جلد 1) — Page vii
اور مخاطبین کو شغل یا افسانہ کی طرح کچھ نہیں سناتے تھے، بلکہ ان کو بیمار دیکھ کر اور طرح طرح کے آفات روحانی میں مبتلا پا کر علاج کے طور پر ان کو نصیحتیں کرتے تھے یا حج قاطعہ سے ان کے اوہام کو رفع فرماتے تھے اور ان کی گفتگو میں الفاظ تھوڑے اور معانی بہت ہوتے تھے ۔ سو یہی قاعدہ یہ عاجز ملحوظ رکھتا ہے اور واردین اور صادرین کی استعداد کے موافق اور ان کی ضرورتوں کے لحاظ سے اور ان کے امراض لاحقہ کے خیال سے ہمیشہ باب تقریر کھلا رہتا ہے کیونکہ برائی کو نشانہ کے طور پر دیکھ کر اس کے روکنے کے لیے نصائح ضروریہ کی تیراندازی کرنا اور بگڑے ہوئے اخلاق کو ایسے عضو کی طرح پا کر جو اپنے محل سے مل گیا ہوا اپنی حقیقی صورت اور محل پر لانا جیسے یہ علاج بیمار کے روبرو ہونے کی حالت میں متصور ہے اور کسی حالت میں کما حقہ ممکن نہیں ۔ (روحانی خزائن جلد ۳ بحوالہ فتح اسلام صفحه ۱۵ تا ۱۷) پس جماعت کی تعلیمی و تربیتی اور اصلاح نفس کے نقطہ نگاہ کے پیش نظر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ملفوظات طیبہ کو اپنے مقررہ پروگرام میں تبدیلی کر کے پہلے شائع کر رہی ہے۔ كتابت جلد هذا اس جلد کی کتابت ملفوظات جلد اوّل سے کروائی گئی ہے جو صیغہ تالیف و تصنیف قادیان نے دسمبر ۱۹۳۶ء میں طبع کی تھی اور جس کی ترتیب و تدوین زیادہ تر چوہدری احمد جان صاحب وکیل المال تحریک جدید اور شیخ عبد القادر صاحب مولوی فاضل حال مربی سلسلہ احمد یہ لاہور اور مولوی عبدالرشید صاحب مولوی فاضل کی مساعی کی رہین منت تھی ۔ فجزاهم الله خيرا، اور یہ ملفوظات ات ۱۸۹۱ ءلغایت ۱۸۹۹ء تک کے ہیں جو سلسلہ کے مختلف اخبارات اور رسائل یہ سے مرتب کئے گئے ہیں۔ ملفوظات احمد یہ حصہ دوم میں جو راجہ منظور الہی مرحوم غیر مبائع نے جمع کر کے شائع کئے ان میں وو۔ دو 66 انہوں نے ابتدا میں ۱۸۷۳ء سے قبل الحکم جلد ۱۳ نمبر ۱۹ صفحہ ۳، ۴ سے اور ۱۸۷۹ء کے قریب 66