ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 54 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 54

ملفوظات حضرت مسیح موعود ولد جلد اول نہیں بلکہ مطمئن کر دینے والا ثبوت دیتی ہے۔ زمین و آسمان کی شہادتیں کسی مصنوعی اور بناوٹی خدا کی ہستی کا ثبوت نہیں دیتیں بلکہ اس خدائے اَحَدُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ کی ہستی کو دکھاتی ہیں جو زندہ اور قائم خدا ہے اور جسے اسلام پیش کرتا ہے۔ چنانچہ پادری فنڈ رجس نے پہلے پہل ہندوستان میں آکر مذہبی مناظروں میں قدم رکھا اور اسلام پر نکتہ چینیاں کیں اپنی کتاب میزان الحق میں خود ہی سوال کے طور پر لکھتا ہے کہ اگر کوئی ایسا جزیرہ ہو جہاں تثلیث کی تعلیم نہ دی گئی ہو تو کیا وہاں کے رہنے والوں پر آخرت میں مواخذہ تثلیث کے عقیدہ کی بنا پر ہو گا ؟ پھر خود ہی جواب دیتا ہے کہ ان سے توحید کا مواخذہ ہو گا۔ اس سے سمجھ لو کہ اگر توحید کا نقش ہر ایک شے میں نہ پایا جاتا اور تثلیث ایک بناوٹی اور مصنوعی تصور نہ ہوتی تو عقیدہ توحید کی بنا پر مواخذہ کیوں ہوتا ؟ بات اصل میں یہ ہے کہ انسان کی توحید کا نقش قدرت رت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے فطرت ہی میں اگست پر بکھ امارات قَالُوا بَلَى (الاعراف: ۱۷۳) نقش کیا گیا ہے اور تثلیث سے کوئی مناسبت جبلت انسانی اور تمام اشیائے عالم کو نہیں۔ ایک قطرہ پانی کا دیکھو تو وہ گول نکلتا ہے ۔ مثلث کی شکل میں نہیں نکلتا۔ اس سے بھی صاف طور پر یہی پایا جاتا ہے کہ توحید کا نقش قدرت کی ہر چیز میں رکھا ہوا ہے۔ خوب غور سے دیکھو کہ پانی کا قطرہ گول ہوتا ہے اور کروی شکل میں توحید ہی ہوتی ہے اس لئے کہ وہ جہت کو نہیں چاہتی اور مثلث شکل جہت کو چاہتی ہے۔ چنانچہ آگ کو دیکھو شکل بھی مخروطی ہے اور وہ بھی کرویت اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس سے بھی توحید کا نور چمکتا ہے۔ زمین کولو اور انگریزوں ہی سے پوچھو کہ اس کی شکل کیسی ہے؟ کہیں گے گول۔ الغرض طبعی تحقیقا تیں جہاں تک ہوتی چلی جائیں گی وہاں توحید ہی تو حید نکلتی چلی جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ اس آیت إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ۔۔۔۔ الآية (ال عمران : ۱۹۱) میں بتلاتا ہے کہ جس خدا کو قرآن پیش کرتا ہے اس کے لئے زمین آسمان دلائل سے بھرے پڑے ہیں ۔ مجھے ایک حکیم کا مقولہ بہت ہی پسند آتا ہے کہ اگر گل کتا بیں دریا برد کر دی جاویں تو پھر بھی اسلام کا خدا باقی رہ جائے گا۔ اس لئے کہ وہ مثلث اور کہانی نہیں ۔ اصل میں پختہ بات وہی ہے جس کی